ویلڈر(ٹی آئی جی اینڈ ایم آئی جی ) - PSDF

مینوفیکچرنگ اور لائٹ انجینئرنگ مکینیکل

ویلڈر(ٹی آئی جی اینڈ ایم آئی جی )

ویلڈرز( ٹی ائی جی ،اور ایم آئی جی )کی ویلڈنگ آپریشن میں خصوصی مہارت ہوتی ہے،جہاں وہ ٹی آئی جی اور ایم آئی جی ویلڈنگ کرتے ہیں

جائزہ

ویلڈرز( ٹی ائی جی ،اور ایم آئی جی )کی ویلڈنگ آپریشن میں خصوصی مہارت ہوتی ہے،جہاں وہ ٹی آئی جی اور ایم آئی جی ویلڈنگ کرتے ہیں   آپ کیا سیکیں گے ؟ اس کورس میں ،حفاظتی تدابیر، جن کا اطلاق ویلڈنگ مشینوں پر ہوتا ہے ،کے بارے میں ویلڈنگ کاموں کے دوران استعمال شدہ مختلف ٹولز اور ایکوپمنٹ ،میٹرئیل  کی عمومی اقسام اور ان کے استعمال ،اسی طرح کاٹنے کے ٹولزاور انسٹرومنٹس ان کا استعمال اور حفاظتی طریقہ  کے بارے میں آپ کو سیکھایا جائے گا ۔آپ کو یہ بھی سیکھایا جائے گا کہ  ویلڈنگ کی بنیادی علامت کو کیسے سمجھنا  ہے ،پڑھنا ہے اورڈرائینگز میں کیسے اس کی  توضیح کرنی ہے اور کیسے بیول کی تیاری کرنی ہے اور کیل لگانے ہیں،ایم آئی جی ویلڈنگ ،گیس ٹنگسٹن آرک ویلڈنگ  (جی ٹی اے ڈبلیو ،ٹی آئی جی ) ،اسی طرح ویلڈنگ جوانٹس،ان کے مقام ،استعمال اور انتخاب کے متعلق پڑھایا جائے گا ، اس میں آپ  کویہ بھی سیکھایا جائے گا کہ ویلڈنگ میں جوڑ(جوائنٹ) ،کو کس طرح بیان کرنا ہے ،معائنہ کرنا ہے اور ویلڈ شدہ جوڑ کو کیسے ٹیسٹ کرنا ہے تاکہ ویلڈنگ کی کوالٹی کو یقینی بنایا جاسکے ،اور ویلڈنگ کے نقائص،اور ان کی پہچان اور درستی کے عمل کے بارے میں بھی سمجھا یا جائے گا۔   داخلے کی شرائط اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ تربیت کے فوائد اس کورس کی تکمیل کے بعد،ٹولز اور ایکوپمنٹ کی حفاظتی تدابیر کا مشاہدہ کرنے ،پنسل گراینڈرکو استعمال کرتے ہوئے ورک پیس پر گراینڈ کرنے ،اورکٹنگ مشین/ ڈسکس کا استعمال کرنے  کے قابل ہو جاؤ گے ۔آپ ایم ایس پائپ کی دیئے گئے سائز کے مطابق  پیمائش کرنے ،کاٹنے اور  اسی جگہ لگانے ،پائپ کی بیول کرنے ،تاکہ ویلڈنگ کے یہ تیار ہو جائے ،ایک جوانٹس سےدوویلڈنگ کے ٹکڑوں کو جوڑنے ،اور تمام  مقامات  پر عمومی ویلڈنگ کے جوانٹس  کےایم آئی جی ویلڈنگ ،جی ٹی اے ڈبلیو (ٹی آئی جی )۔ ایم ایس اور اسی طرح ایلومینیم ویلڈنگ  کرنے کے قابل ہوجاؤ گے ۔اس کورس میں یہ بھی پڑھایا جائے گا کہ ویلڈنگ کے جوڑوں کا معائنہ اورٹیسٹ کیسے کرنا ہے ،دھاتوں اور الیکٹروڈز کے درمیان فرق کیسے کرنا ہے ،بجلی اور ویلڈنگ مشینوں  کے کنٹرول کو سمجھنا ہے اور ڈبلیو پی ایس کے مطابق اپنے کام کے لیے تیار ہونا ہے ۔

ممکنہ آجرین

اس کورس میں روزگار کے وسیع مواقع  ہیں :جیسا کہ
  1. اسٹیل مینوفیکچرنگ اور کنسٹرکشن انڈسٹریز
  2. فرٹی لائزر،کیمیکل اور شوگر انڈسٹریز
  3. صنعتی منصوبہ جات
  4. شپ یارڈ اور ریلویز
  5. پاکستان آرڈیننس فیکٹری ،واہ
  6. ہیوی میکنیکل کمپلیکس  اور ہیوی فورج اور فاؤنڈری ،ٹیکسلا
  7. ٹریکڑ  اور  زرعی آلات کی صنعت
  8. آٹوموبیل کی صنعت
  9. لوکل میٹل فیبریکشن شاپس
  10. اپنا ویلڈنگ کا ذاتی کاروبار

تربیت کا نتیجہ

اپنے مقاصد کو حاصل کریں

:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے

  1. قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
  2. ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔

پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں

روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:

  1. یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
  2. اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
  3. یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
  4. تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
  5. صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں

صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں

دورانیہ

6 مہینے

تعلیمی معیار

Class 8

نصاب کا ماخذ

NAVTTC

سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا نام

PBTE

زبان

انگریزی، اردو

کامیابی کی کہانی.

ہماری اگلی کامیابی کی کہانی بنیں.

آپ کی خوابیدہ ملازمت صرف ایک تربیتی کورس دور ہے۔ اپنے انتخاب کو دریافت کریں، ایک ایسا کورس تلاش کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو، اور اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کے مطابق کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی درخواست دیں۔
اپنی مطلوبہ تربیت تلاش کریں

داخلے کی اہلیت.

کسی خاص اہلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ابھی اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

1

رجسٹر

آپ کو ایک فارم کو پر کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم تربیت کاروں کو بھیج سکیں۔ وہ درخواست کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ اپنا تربیتی پروگرام شروع کرسکیں۔

2

تربیت میں شامل ہوں

یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی آف جاب لرننگ شروع کریں گے۔ آپ کے لیے ضروری ہوگا اپنی سکلز کے بارے میں بتائیں کہ آپ کس تربیت کار کے ساتھ سائن اپ ہونا چاہیں گے۔

3

اپنی دل پسند جاب حاصل کریں

اس گائیڈ کی ابتدا میں آپ کے لیے کچھ ٹپس ہیں۔ یہ آپ کو ایک اپرینٹس کے طور پر قبول کرنے، اپنا آجر بننے اور آپ کو جاب کی پیشکش کرنے کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

    Class Code Start Date Duration TSP Name District Address
    Scroll To Top