جائزہ
ویلڈرز کو تمام ویلڈنگ آپریشنز بشمول ، ٹی آئی جی ،ایم آئی جی ،ایس اے ڈبلیو ویلڈنگ تفصیلات سے سکھائی جائیں گی
آپ کیا سیکھیں گے؟
اس کورس میں ،آپ کوویلڈنگ کے دوران استعمال ہونے والے دستی اوزار(ٹولز) اور دیگر ایکوپمنٹ کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے مواد کی نشاندہی اور استعمال ،اور کٹائی کے اوزاراور آلات کے متعلق پڑھایا جائے گا،آپ کو یہ بھی سیکھایا جائے گا کہ ویلڈنگ کی بنیادی علامت کو کیسے سمجھنا ہے ،پڑھنا ہے اورڈرائینگز میں کیسے اس کی توضیح کرنی ہے اور کیسے بیول کی تیاری کرنی ہے اور کیل لگانے ہیں ۔اس کے علاوہ ،اس کورس میں آپ کو قوس(arc)ویلڈنگ(SMAW) ایکوپمنٹ ،GMAW,، GTAWاورSAWویلڈنگ ایکوپمنٹ اور ان کے استعمال اور سیفٹی کے متعلق بھی پڑھا یا جائے گا ،اس میں آپ کو یہ بھی سیکھایا جائے گا کہ ویلڈنگ میں جوڑ(جوائنٹ) ،کو کس طرح بیان کرنا ہے ،معائنہ کرنا ہے اور ویلڈ شدہ جوڑ کو کیسے ٹیسٹ کرنا ہے تاکہ ویلڈنگ کی کوالٹی کو یقینی بنایا جاسکے ،اورویلڈنگ کے نقائص اور ان کی نشاندہی اور درستی کے بارے میں بھی سمجھا یا جائے گا۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل کے بعد،آپ حفظ ماتقدم کے طورپر اوزار اور ایکوپمنٹ سے متعلقہ سیفٹی کا مشاہدہ کرنے ،پینسل گرائنڈر استعمال کرتے ہوئے کام والی چیز کو رگڑنے (Grind) ،اور کٹائی کی مشین /ڈسکس استعمال کرنے کے قابل ہوجاؤ گے ، مختلف پوزیشن میں عمومی ویلڈنگ جوانٹس کی SMAWویلڈنگ ،مختلف پوزیشن میں عمومی ویلڈنگ جوانٹس کی GMAWویلڈنگ ، مختلف پوزیشن میں عمومی ویلڈنگ جوانٹس کیGTAWویلڈنگ ،اور عمومی ویلڈنگ جوانٹس کی SAWویلڈنگ سرانجام دینے کے بھی آپ قابل ہوجاؤ گے ،آپ کو مختلف دھاتوں اور الیکٹروڈز کی سمجھ بوجھ آجائے گی اس بات کی بھی سمجھ آجائے گی کہ ویلڈنگ مشین کو آپریٹ اور کنٹرول کیسے کرنا ہے ۔
ممکنہ آجرین
اس کورس میں روزگار کے وسیع مواقع ہیں :جیسا کہ
- اسٹیل مینوفیکچرنگ اور کنسٹرکشن انڈسٹریز
- فرٹی لائزر،کیمیکل اور شوگر انڈسٹریز
- صنعتی منصوبہ جات
- شپ یارڈ اور ریلویز
- پاکستان آرڈیننس فیکٹری ،واہ
- ہیوی میکنیکل کمپلیکس اور ہیوی فورج اور فاؤنڈری ،ٹیکسلا
- ٹریکڑ اور زرعی آلات کی صنعت
- آٹوموبیل کی صنعت
- لوکل میٹل فیبریکشن شاپس
اس کے ساتھ اپنی ذاتی ویلڈنگ کی دکان بھی کھولی جاسکتی ہے ۔
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں