جائزہ
ٹنل فارمنگ کے ماہرین غیر موسمی سبزیاں اور پھل اگانے، گرین ہائوسز بنانے اور موسم کے مطابق سبزیاں اور پھل اگانے کی میں خصوصیت حاصل کرتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے؟
اس کورس کے دوران آپ بانس اور لوہے کی بنی ٹنلز کی قیمت کے بارے میں سمجھیں گے، مٹی کی مختلف اقسام اور سبزیات کو درکار مٹی کے اندر موجود نباتاتی غذائی اجزاء کو جانیں گے۔ موسم کے مطابق مختلف سبزیاں کاشت کرنا اور پودوں کے درمیان درکار فاصلہ رکھنا سیکھیں گے۔
علاوہ ازیں یہ کورس آپ کو مٹی کی مختلف اقسام اور سبزیوں کو درکار مٹی کے اندر موجود نباتاتی غذائی اجزاء سے متعلق آگاہ کرے گا۔ آپ کیمیائی کھادوں میں موجود چھوٹے اور بڑے نباتاتی غذائی اجزائ کی کمپوزیشن ککو سمجھنے کے قابل ہوں گے اور ان کا درست استعامال کر سکیں گے۔اس کے علاوہ آپ اس کورس میں یہ سیکھیں گے کہ گرین ہائوسز کی بیرونی تہوں اور سروں کو کس طرح سے موڑا اور دوہرا کیا جائے گاکہ نمی کے اخراج کو روکا جا سکے اور مطلوبہ درجہ حرات کو برقرار رکھا جا سکے ۔
اس کے علاوہ آپ گرین ہائوسز میں پیش آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنا سیکھیں گے۔ آپ جان سکیں گے کہ جو طریقے اور تکنیکیں آپ کو سکھائی جا رہی ہیں انہیں کس طرح عملی طور پر بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ آپ جان پائیں گے کہ سبزیوں پرکس قسم کی بیماریاں اور کیڑے مکوڑے حملہ کرتے ہیں اور کیسے ان کا تدارک کرنا ہے۔ آپ قابل استعمال اور نا قابل استعمال کھمبیوں میں فرق بھی سمجھیں گے۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل سے آپ گرین ہائوسز میں زراعت کے لئے مختلف آلات اور اوزاروں کا درست استعمال سیکھ سکیں گے۔ آپ جان پائیں گے کہ کاشتکاری کے لئے کیاریاں اور بنیاں کس طرح بنانی ہیں اورآپ پودوں کی کانٹ چھانٹ کے بھی قابل ہوں گے۔
مزید برآں آپ گرین ہائوسز میں آبپاشی کے مختلف طریقے سمجھیں گے، آپ سبزیوں کو پانی لگانے کے علاوہ گوڈی کرنا، پودوں پر حملہ آور بیماریوں اور کیڑوں مکوڑوں سے نبرد آزما ہونا بھی سیکھیں گے۔ ان سب کے علاوہ آپ کاشت کاری اور اس کے بعد سبزیاں کاٹنا یعنی گرین ہائوسز سے فصل اٹھانا بھی سیکھیں گے۔
ممکنہ آجرین
یہ کورس آپ کے لئے ان شعبوں میں روزگار کے امکانات روشن کرے گا:
- سرکاری اور پرائیویٹ گرین ہائس سیکٹر
- گرین ہائوسز کے قیام اور ان کی منٹیننس کی خدمات
اس کے علاوہ آپ اپنے زرعی فارم پہ کام کر سکتے ہیں۔
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں