جائزہ
صنعتی سلائی مشین آپریٹرز سلائی مشینیں چلانا ، کپڑے سنبھالنا اور ہر مشین کی رفتار کو صحیح طریقے سے کنٹرول کرنے کے متعلق سیکھتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے ؟
اس کورس میں آپ صنعتی سلائی مشینوں کی مختلف اقسام اور افعال کے بارے میں سیکھ سکیں گے، اور کام کرنے سے پہلے اور بعد میں مشین کی دیکھ بھال کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔ آپ سیکھ سکیں گے کہ کس طرح سے مختلف اسسریزی کی تنصیب کی جا سکتی ہے، سلائی چھوڑنے، دھاگہ ٹوٹنے، جمپ سٹیچجنگ اور سوئی ٹوٹنے کے اسباب کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔ اس کورس میں بنیادی فیشن ڈیزائننگ کے بارے بھی بتایا جائیگا۔ مختلف نمونہ جات کا جائزہ لینا، اور مختلف میٹریل جسا کہ کپڑا اور دھاگہ وغیرہ کے متعلق معلومات بھی دی جائیں گی۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد ، آپ مختلف مشینوں اور ان کے لوازمات کے نام اور افعال اور ان کے افعال اور استعمال کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ ان کی شناخت کر سکیں گے۔ آپ بنیادی مہارتیں بھی سیکھیں گے جیسے بوبن کو کیسے سمیٹنا ہے ، کس طرح سے مشین میں دھاگہ ڈالنا ہے ، دھاگے کا رنگ تبدیل کرنا ہے اور تناؤ کو ایڈجسٹ کرنا ہے ، مناسب سوئی کا انتخاب کرنا ہے۔ آپ یہ بھی سیکھیں گے کہ پوشاک کو کس طرح سے ہینڈل کرنا ہے، سلائی مشین کی سپیڈ کو کنٹرول کرنا، پوشاک کو مکمل کرنا، نمونہ جات بنانا، اور صنعتی مشینوں میں خرابیوں کو تشخیص کرنا۔مزید برآں، کورس میں آپ کو یہ بھی سکھایا جائیگا کہ کام کی جگہ پر کس طرح سے احتیاطی تدابیر کا مظاہرہ کرنا ہے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنی ہے۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس میں روزگار کے وسیع امکانات ہیں
1)۔ گارمنٹس فیکٹریز (نیٹ وئیر، وون گارمنٹس)
2)۔ کاٹیج انڈسٹری
3)۔ گارمنٹس بروکر
4)۔ اپنا کاروبار بھی شروع کر سکتے ہیں۔
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں