جائزہ
پ کیا سیکھیں گے؟
ربڑ پروسیسنگ مشین آپریٹرکا یہ کورس ، ان سیکھنے والوں کے لیے ہے جوپراسیس انڈسٹری یا ریاضی ، طبیعیات اور کیمسٹری کا معمولی علم رکھتے ہیں۔ یہ سائنسی تصورات ضروری اور کورس ماڈیولز میں شامل ہیں۔ یہ کورس سیکھنے والے ان افراد کے لیے ہے جو اپنے علم اور مہارت کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ربڑ ، پلاسٹک اور اس سے وابستہ صنعتوں میں کیریئر بنانے کے خواہشمند ہیں۔ یہ کورس بنیادی سطح کا ہے اور اس کی تکمیل کے بعد ، سیکھنے والے کیمیکل پلانٹ آپریٹر جیسے اعلیٰ درجے کے کورس کے اہل ہوجائیں گے۔ یہ کورس ربڑ پروسیس انڈسٹری میں کام کرنے کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتا ہے جس میں خام مال کا وزن ، مکسنگ، کیورنگ ، ایکسٹریکشن (اخراج )، کیلنڈرنگ اور آٹوکلیونگ شامل ہیں۔
داخلے کی شرائط
امید وار درج ذیل اہلیت کا حامل ہو:
سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ
زبانی اور تحریری دونوں طرح سے رابطے کی صلاحیت
جسمانی اور ذہنی طور پرصحت مند۔
تربیت کے فوائد
کورس کی تکمیل کے بعد حاصل شدہ مہارتیں:
- اس کورس کی تکمیل کے بعد ، سیکھنے والوں نے قابلیت حاصل کی جیسے:
- کام کی جگہ پررابطے اور معیاری کام کے طریقوں سے واقفیت۔
- متعین حدود کے اندربیان کردہ تمام عوامل اور امورکی انجام دہی کے ساتھ معمول کےتمام کاموں کی صلاحیت۔
- ربڑاندسٹری میں مخصوص مشینوں پر کام محفوظ اور موثر انداز میں کرنے کی صلاحیت۔
- آلات نگرانی اور مشینری کی دیکھ بھال کی صلاحیت۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس کی کامیاب تکمیل پر، سیکھنے والے ربڑ انڈسٹری کے مختلف شعبوں کو اختیارکرسکیں گے۔
مثال کے طور پر قدرتی ربڑ کا شعبہ جس میں قدرتی لیٹیکس ٹیکسٹائل کو رنگنے اور مائیکرو پورس ربر بنانے کے لیے گلو کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ مصنوعی ربڑ کے دو شعبے ہیں جیسے بالترتیب عمومی مقصد اور خاص مقصد والے ربڑ۔ چونکہ ربڑ ٹیکنالوجی میں ربڑ کی مصنوعات اور ان کےحصول کے بے شمار طریقے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی آئے روزبڑھتی ترقی ربڑ کے پیداواری تصورات کو وسعت دے رہی ہے۔ سیکھنے والے اپنی ترقی کے لیے دوسرے اعلی درجے کے ووکیشنل کورسز کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ملازمت میں ترقی کے لیے سیکھنے والوں کو دوران ملازمت ادارے میں تربیت دی جا سکتی ہے۔
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں