جائزہ
کوانٹٹی سرویئرزسروے آپریشنز،آئٹمز کی پیمائش کے طریقوں کی وضاحت کی جانکاری اور سٹرکوں کی تعمیرمیں زمینی کام کی مقدار(کوانٹٹی) میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے؟
اس کورس میں آپ سول ورکس کے اندر کوانٹٹی (مقدار) اور کاسٹ (لاگت) کے عمومی اصولوں سے متعلق جانیں گے۔ آپ کو متعلقہ اصطلاحات کے بارے میں بھی سیکھایا جائے گا جیسے کہ دی گئی ڈرائننگز سے آئٹمز کی تعداد کو کیسے ریکارڈ کرتے ہیں، بلڈنگز اورانجینئرنگ سٹرکچرز کے کمپونینٹس (حصوں) کی وضاحت اورکام کے ہرآئٹم کی معیاری تصریحات کی وضاحت بھی شامل ہے۔ آپ کو میٹریل سٹیٹمنٹ کی تیاری اورکام سے متعلق بڑی آئٹمز کیلئے ریٹس کے تجزیات،سٹرکوں کی تعمیر کیلئے زمینی امورکی کوانٹٹی (مقدار)کے تعین کی وضاحت کا عمل ،اورمنصوبے پر عمل درآمد سیکھایا جائے گا۔ کورس کے دوران آپ کو جائیدار کی ایویلیویشن اور کرایہ کے حساب کے علاوہ کوانٹٹی سروئینگ کے عمل میں سپریڈ شیٹ سافٹ ویئرکے استعمال کا طریقہ بھی سمجھایا جائے گا۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
کورس کی تکمیل کے بعد آپ ڈرائننگز کے ذریعے مختلف نوعیت کے کاموں کیلئے مقدار کے تعین، رہائشی، تجارتی اور صنعتی عمارتوں کیلئے تفصیلی تخمینہ کی تیاری،واٹرسپلائی اور سیوریج ورکس کے تخمینہ ،اور سٹرکوں جبکہ روڈ سٹرکچرز( زمین دوز نالیوں اوربریج بجز)کے تخمینہ کے قابل ہوجائیں گے۔ آپ کودوران تعمیر خصوصی اور سا لانہ مرمت کے تخمینہ اورپراجیکٹ کی لاگت کے تخمینہ کیلئے کمپیوٹرسافٹ ویئرکا استعمال بھی سیکھایا جائے گا۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس کے کامیاب امیدوار درج ذیل ملازمتیں/ کام کے مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔
- ریلویز، ہائی ویز،ایئرپورٹس، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ملٹری انجینئرنگ سروسز (MES)
- کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، اری گیس۔
- بینکنگ سیکٹر برائے ایویلیوایٹر(تشخیص کار)
- ذاتی کاروبار
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں