جائزہ
ملٹی ویلڈرز (3 جی ایس ایم اے ڈبلیو + 6 جی جی ٹی اے ڈبلیو) کثیر جہتی ویلڈنگ کے طریقہ کار میں مہارت رکھتے ہیں جس کے تحت وہ ویلڈنگ کے اوزار استعمال کرنے کا طریقہ سیکھتے ہیں جس کی مدد سے وہ ناپنے ، پسائی کرنے ، کاٹنے اور ویلڈ کرنے کا کام کرسکتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے ؟
اس کورس میں آپ ویلڈنگ کی بنیادی باتوں کے بارے میں سیکھیں گے جس میں ویلڈنگ میں استعمال ہونے والے مواد کی عام اقسام ، مواد کی شناخت ، کاٹنے کے اوزار ، آلات اور ان کا استعمال ، ویلڈنگ مشینوں اور الات پر لاگو حفاظتی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کرنا شامل ہے۔ آپ ویلڈنگ کی علامتوں کے بارے میں بھی سیکھیں گے ، ڈرائنگ کو کیسے پڑھنا اور تشریح کرنا اور ویلڈنگ کے جوڑوں کا علم حاصل کرنا، ان کی پوزیشن ، استعمال ، انتخاب ، معائنہ اور جانچ کرنا۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد ، آپ نے ویلڈنگ میں استعمال ہونے والے عام دستی آلات کے علاوہ ان کے استعمال اور دیکھ بھال کے بارے میں سیکھا ہوگا۔ یہ اہلیت آپ کو پنسل گرائنڈرز کا استعمال کرتے ہوئے اور پائپ کے ٹکڑوں کی تیاری کے لیے ڈسک کاٹ کر کام کرنے والا ایک ٹکڑا تیار کرنے کے قابل بنائےگی۔ یہ کورس آپ کو یہ بھی سکھائے گا کہ پائپ کو ویلڈنگ کے لیے کیسے تیار کیا جائے ، جوڑ بنانے کے لیے دو ویلڈنگ کے ٹکڑوں کو جوڑیں ، اور عام ویلڈنگ جوڑوں کی آرک ویلڈنگ یا ایس ایم اے ڈبلیو ویلڈنگ کریں۔ آپ نے یہ بھی سیکھا ہوگا کہ مختلف دھاتوں اور الیکٹروڈز میں فرق کیسے کرنا ہے ، بجلی اور ویلڈنگ مشینوں کے کنٹرول کو سمجھنا ہے اور پاور کٹر کی مدد سے مختلف قسم کے اینگل گرائنڈرز اور پائپ کٹنگ کو استعمال کرنے کے قابل ہونا ہے۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس میں ملازمت کے وسیع مواقع ہیں
1.پانٹ کی تعمیر(پاور ہاؤسز، فرٹیلائزر پلانٹس، سیمنٹ پلانٹس اور آئل اینڈ گیس پلانٹس)۔
2.سول کنسٹرکشن
3.آٹوموبائل، شوگر انڈسٹری،ہیوی مکینیکل انڈسٹری، پیپر اینڈ بورڈ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز وغیرہ۔
4.مرمت/شٹ ڈاؤن خدمات جیسے مخصوص شعبے
5.کنٹریکٹر / سب کنٹریکٹر
6.اپنا کاروبار
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں