جائزہ
کرین آپریٹرز کرینیں چلانے اور روٹین کی مین ٹیننس کرنے اور وقفوں سے سروسنگ کرنے میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے ؟
اس کورس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ طالبعلموں کو ٹرانسپورٹ/لاجسٹکس کے شعبے میں پاکستان کے اندر اور باہر ملازمتوں کے لیے تیار کیا جائے۔ اس کورس کے بعد طالبعلم ان معاملات سے عہدہ برا ہوسکتے ہیں: کرین کو مہارت کے ساتھ چلانا اور ضروری حفاظتی اقدامات کرنا، ذاتی ہائی جین پر عمل کرنا، صفائی اور ترتیب کا خیال رکھنا، حفاظتی لباس پہننا۔ پوری ایڈ ٹریٹمنٹ کرنا، آگ بجھانے والے آلات کو استعمال کرنا، اوزاروں اور آلات کا ٹھیک طرح استعمال کرنا، کرین مشین کے آپریشن اور ہینڈلنگ کو جاننا، ٹریفک کے اشاروں اور ٹریفک کے قوانین کے بارے میں جاننا اور معمول کی مین ٹیننس کرنا اور وقفوں کے ساتھ سروسنگ کرنا نیز آپریٹر کی کریکٹر بلڈنگ کرنا۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل کے بعد ٹرینی کرین کو ضروری حفاظتی تدابیر اور ڈرائیونگ کے اصولوں کے مطابق درست انداز میں چلانے، مہارت کے ساتھ فیلڈ آپریشن کرنے، ورکشاپ کے اوزاروں کو درست اور موزوں طور پر اور احتیاط کے ساتھ منتخب کرنے اوراستعمال کرنے،چھوٹے موٹے نقائص دور کرنے، معمول کی مین ٹیننس کرنے اور وقفوں کے ساتھ سروسنگ کرنے، پرزوں کو جوڑنے اور کھولنے، بیٹری اور بجلی کے نظام کی دیکھ بھال کے طریقوں کو جاننے، وی بیلٹ کو تبدیل کرنے اور لاگ بکس کو مین ٹین کرنے کے قابل ہوجائے گا۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس کے درج ذیل میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں:
1۔ سروس ورکشاپ
2۔ اسمبلی پلانٹس
اس کے علاوہ اپنی ذاتی آٹو مکینک ورکشاپ قائم کرنے کے مواقع
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں