جائزہ
ایل ٹی وی ڈرائیور ہر قسم کی گاڑیاں چلانے کے ماہر ہوتے ہیں اور سڑک پر ٹریفک کے دباؤ کے مطابق گاڑی چلاتے ہیں اور تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہیں۔ اور گاڑیوں کے معمولی مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے؟
یہ کورس آپ کو ایک ہنرمند ڈرائیور کے طور پرایک باعزت ملازمت کے لیے تیار کرے گا۔ یہ آپ کو ذمہ داری کے ساتھ اورسڑک پر ٹریفک کے دباؤ سے نمٹنے ہوئے گاڑی چلانے کے قابل بنائے گا جبکہ ضروری احتیاطی تدابیراورڈرائیونگ کے قواعد پرعمل کرتے ہوئے حادثات سے بچنے کے لیے دفاعی ڈرائیونگ کی مہارت کا استعمال بھی سکھائے گا، پہیوں کو تبدیل کرنے، خراب ٹیوب کو ٹھیک کرنے اورایئرلاک ختم کرنےاورگاڑی کے الیکٹرک سسٹم سمیت معمولی خرابیوں کو دور کرنے کے قابل بنائے گا۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد آپ ڈرائیونگ کے معیاری طریقہ کار کو اپنانے، ڈرائیونگ کے دوران سڑک کے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے، ڈرائیونگ کے ممکنہ خطرات کو سمجھنے اور تصادم کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کے قابل ہوں گے، پیشگی اقدام اورفوری رد عمل کے ذریعے حادثات سے بچنے کے لیے دفاعی ڈرائیونگ کی مہارت کا مظاہرہ کریں، مثبت ذہنیت کے ساتھ حادثات اورسڑک کی حفاظت کے مسائل پیدا کرنے والے عوامل کو سمجھیں، گاڑی کے مختلف نظاموں کے کام کرنے کے اصولوں کو سمجھیں، معمولی خرابیوں کو دورکریں جیسے پہیے بدلنا، خراب ٹیوب کو ٹھیک کرنا، ایئر لاک ختم کرنا اور گاڑی کے برقی نظام میں خرابی کو ہٹانا، گاڑی کی معمول کی دیکھ بھال اور گاہے بگاہے صاف کرنا، گاڑی کی لاگ بُک کو پُر کرنا، گاڑیوں کی معمولی خرابیوں کو دور کرنا، ہنگامی صورتحال سے نمٹنا اور طبی طریقہ کار کے مطابق ابتدائی طبی امداد دینا۔
متوقع آجرین
گاڑی کی ڈرائیونگ کا کورس مکمل کرنے والے درج ذیل شعبوں میں ملازمت تلاش کر سکتے ہیں
1.نجی/ سرکاری اداروں میں
2.نجی ڈرائیور کے طور پر
3.تجارتی ڈرائیور کے طور پر
4.بیرون ملک میں ملازمت
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں