شخصی ٹریننگ
فرد میں سیکھنے کے ساتھ امکانات کو غیر مقفل کریں
- تصدیق نامہ کے ساتھ مفت آن لائن کورسز
- تکمیل پر وظیفہ
- اپنی رفتار سے سیکھیں
روزگار پاکستان کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور پاکستان کے شماریات بیورو کے مطابق ،بیروزگاری 6 فی صد کے قریب ہے, توقع کی جاتی ہے کہ ،12 لاکھ سے 32 لاکھ کی حد میں ملازمتیں ختم ہونے اور جی ڈی پی نمو کا 5 فیصد سے 2 فیصد تک سکڑنے کے باعث یہ ہندسہ بڑھ سکتا ہے ۔جس کے نتیجہ میں ، مارکیٹ میں موجود محدود ملازمتوں کے لیے مسابقت بڑھ جائے گی ۔
اس موجودہ منظرنامہ میں ، پی ایس ڈی ایف نے ” روزگار کی تلاش کیسے کی جائے ” پر ایک آن لائن تربیتی پروگرام مرتب کیا ہے ،تاکہ روزگار تلاش کنندہ کے پول (Pool) سے جو دُور کھڑے ہیں ،اُن کی مدد ہو سکے ۔
اس پروگرام کامقصد آپ کواُن صحیح ٹولز اور مہارت کی فراہمی ہے تاکہ آپ اپنا متعلقہ روزگار حاصل کرسکو۔
کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد، تربیت کار اس قابل ہوجائے گا کہ :
-درخواستوں کے لیے ( اخبارت ،ویب سائیٹ ،وغیرہ) جیسے کثیر ذرائع تلاش کرسکے گا
-متعلقہ دستاویز (سی وی ) تیار کرسکے گا
-روزگار کے مواقع کی نشاندہی کرسکے گا
-روزگار سے متعلقہ آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال اور درخواستیں جمع کراسکے گا
-انٹرویو کے لیے موزوں لباس کا استعمال کرسکے گا
-انٹرویو میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دے سکے گا
اہم عنوانات: درست نقظہ نظر بنانا ،متعلقہ دستاویزات خاص طورپر سی وی تیارکرنا ہے
نتیجہ : سی وی کا ڈرافٹ تیار ہے ۔
اہم عنوانات: روزگار کی تلاش کے سلسلہ میں مختلف ذرائع کی نشاندہی کرنا ،آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کرنا ،درخواستیں جمع کرانا
نتیجہ : اپنی سی وی کو روزگار (جاب )کے مطابق تیار کریں ، کم از کم ایک پلیٹ فارم پر اپنے آپ کا اندراج کروائیں اور درخواست جمع کرائیں
اہم عنوانات: انٹرویو کے متعلقہ سوالات ،حفظان صحت (ہائی جین) ،لباس ،باڈی لینگویج کی تیاری ،وقت کی پابندی
نتیجہ : اکثر پوچھے جانے والے انٹرویو کے عمومی سوالات کا جواب دیں ،انٹرویو کے لیے موزوں لباس کی نشاندہی کرنا
اہم عنوانات: انٹرویو کے بعد فالو ۔اپ کرنا ، اپنے تاثرات دینا ،مسترد ہونے کی صورت میں کیسے نمٹنا
نتیجہ : جو کچھ آپ نے سیکھا ہے اس کی بنیاد پر اپنے دستاویزات اور انٹرویو کے جوابات میں نظرثانی کرنا اور اپ ڈیٹ کرنا ہے۔
مطلوبہ معلومات پر کریں۔
ایک منفرد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) آپ کے فراہم کردہ موبائل نمبر کو بھیجا جائے گا۔
OTP کی تصدیق کے بعد، فراہم کردہ ای میل اور موبائل نمبر پر ادائیگی کا لنک بھیجا جائے گا۔
بس کورس کی رقم ادا کریں اور امکانات کو کھولنا شروع کریں۔