شخصی ٹریننگ
فرد میں سیکھنے کے ساتھ امکانات کو غیر مقفل کریں
- تصدیق نامہ کے ساتھ مفت آن لائن کورسز
- تکمیل پر وظیفہ
- اپنی رفتار سے سیکھیں
یہ کورس جسے یونیورسٹی آف ورجینیا کے داردن سکول آف بزنس میں تیار کیا گیا ہے اور جسے بہت نامی گرامی اساتذہ پڑھانے پر مامور ہیں، آپ کو ایسے ٹولز سکھائے گا جن کی آپ کو فنانشل اکاؤنٹنگ کی بنیادوں کو سمجھنے کے سلسلے میں ضرورت پیش آئے گی۔ ایک عدد اختصار شدہ وڈیو، چھوٹے کاروبار کے مالیاتی ریکارڈز اور "یور ٹرن” سرگرمیاں آپ کو تین سب سے عام استعمال کی جانے والی مالیاتی سٹیٹسمینٹس: بیلنس شیٹ(Balance Sheet)، انکم سٹیٹمنٹ(Income Statement) اور کیش فلوز کی سٹیٹمنٹ (Statement of Cash Flows) کے ذریعے رہنمائی فراہم کریں گی۔ مالیاتی لین دین کو ریکارڈ کرنے کے علاوہ آپ یہ بھی سیکھیں گے کہ ان مالیاتی سٹیٹمنٹس کو کیسے تیار کیا جاتا ہے اور کیسے انہیں پڑھا اور ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے تاکہ کمپنی کی مالیاتی صحت سے متعلق بنیادی نتائج اخذ کیے جاسکیں۔
اس کورس کے اختتام تک آپ درج ذیل کے قابل ہوجائیں گے:
– مالیاتی لین دین کو ریکارڈ کرنے کے لیے جرنل انٹریز کا استعمال
– کسی اکاؤنٹنگ پیریڈ کے دوران ریکارڈ کی جانے والی ٹرانزیکشن کا خلاصہ کرنے کے لیے ٹی اکاؤنٹس کو تیار اوراستعمال کرنا
– تین سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مالیاتی سٹیٹمنٹس کو بیان کرنا اوروضاحت کرنا کہ یہ کیسے ایک دوسرے سے مطابقت رکھتی ہیں
– کسی اکاؤنٹنگ پیریڈ کے دوران ریکارڈ کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر ان مالیاتی سٹیٹمنٹس کو تیار کرنا
– کمپنی کی مالیاتی صحت سے متعلق بنیادی نتائج اخذ کرنا
سکلز جو آپ حاصل کریں گے:
-فنانشل اکاؤنٹنگ
-اکاؤنٹنگ
-فنانشل سٹیٹمنٹ
-بیلنس شیٹ
پہلے ہفتے کے دوران ہم فنانشل اکاؤنٹنگ کے تناظر کو سمجھیں گے بشمول اس معلوماتی کردار کے جو یہ اندرونی اور بیرونی آڈئینس کے لیے ادا کرتی ہے۔ ہم مالیاتی معیارات کی وضاحت کریں گے جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مالیاتی معلومات واضح اور موثر انداز میں پیش کی جارہی ہیں۔ آخر میں ہم تین بنیادی مالیاتی سٹیٹمنٹس کو بار بار دہرائے جانے والے اکاؤنٹنگ پراسیس جسے اکاؤنٹنگ سائیکل کہا جاتا ہے کے ایک حصے کے طور پر بیان کریں گے۔اس کے بعد ہم ان سٹیٹمنٹس میں سے ایک: بیلنس شیٹ (بی ایس) پر توجہ مرکوز کردیں گے۔
مدت تکمیل 3 گھنٹے – 14 ویڈیوز (کل 65 منٹ)، 2 ریڈنگز، 2 کوئز
بیلنس شیٹ کو سیکھنے کے بعد ہم ٹرانزیکشنز کو ریکارڈ کرنے کے لیے جرنل انٹریز اور اس کے بعد ٹی اکاؤنٹس کی جانب جانے کے لیے تیار ہوچکے ہیں تاکہ اکاؤنٹنگ پیریڈ کے دوران ریکارڈ کی جانے والی ٹرانزیکشنز کا خلاصہ کیا جائے۔ ہم ایک مفروضہ سٹارٹ اپ کمپنی گارڈن سپاٹ کے آغاز کے پہلے سال (ٹی جی ایس سال 1) کے لیے ٹرانزیکشن ریکارڈ کرنے کی غرض سے ان ٹولز کا استعمال کریں گے۔ جب ہم آگے بڑھیں گے تو ہم بیلنس شیٹ کی مساوات پر ٹرانزیکشنز کے اثرات کا جائزہ لیں گے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ بیلنس رہے گی۔
مدت تکمیل 2 گھنٹے – 13 ویڈیوز (کل 61 منٹ)
اب جبکہ ہم نے ٹرانزیکشنز کو ریکارڈ کرنے کی بنیادی باتیں سیکھ لی ہیں ہم ایک اور مالیاتی سٹیٹمنٹ انکم سٹیٹمنٹ (آئی ایس) کی طرف متوجہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔انکم سٹیٹمنٹ کے بارے میں سیکھنے کے بعد ہم آمدن اور اخراجات کے لین دین کو ریکارڈ کریں گے اور اس لین دین کو ایک خصوصی اکاؤنٹ میں ملخص کریں گے۔ آخر میں ہم مالیاتی سٹیٹمنٹس کی تیاری سے قبل ایڈجسٹنگ انٹریز کو حاصل شدہ اکاؤنٹنگ کے مطابق ریکارڈ کریں گے۔
مدت تکمیل 3 گھنٹے – 14 ویڈیوز (کل 94 منٹ)
انکم سٹیٹمنٹ، آمدن اور اخراجات کے لین دین اور ایڈجسٹنگ انٹریز کے بارے میں سیکھنے کے بعد ہم اختتام مدت کی مالیاتی سٹیٹمنٹ کی تیاری کی جانب جانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم ریکارڈ ہونے والی ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر انکم سٹیٹمنٹ اور بیلنس سیٹ تیار کریں گے۔ اس کے بعد ہم کیش فلوز کی سٹیٹمنٹ (ایس سی ایف) کی طرف توجہ مرکوز کریں گے اور سیکھیں گے کہ کیسے مالیاتی سٹیٹمنٹ کو تیار کیا جاتا ہے۔ آخر میں ہم مختصر طور پر کلوزنگ انٹریز پر بات کریں گے کیونکہ ہم آگے بڑھنے کے دوران انہیں تیار کرتے رہے ہیں۔
مدت تکمیل 3 گھنٹے – 16 ویڈیوز (کل 108 منٹ)
اس آخری ہفتے کے دوران ہم اپنی مفروضہ سٹارٹ اپ کمپنی گارڈن سپاٹ (ٹی جی ایس سال 2) کے لیے دوسرے سال کے آپریشنز، ٹرانزیکشن کی ریکارڈنگ کی اضافی مشق اور اپنی اختتامی مدت کی مالیاتی سٹیٹمنٹس کی تیاری میں مشغول ہوجائیں گے۔ اس کے بعد ہم گارڈن سپاٹ کی سٹیٹمنٹس کا کچھ تجزیہ کریں گے۔ آخر میں ہم عوامی طور پر تجارت کرنے والی امریکی کمپنی کے بارے میں رپورٹنگ کی مثال کے طور پر پیپسی کو کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔
مدت تکمیل 3 گھنٹے – ماڈیول 5: 16 ویڈیوز (کل 96 منٹ)
مطلوبہ معلومات پر کریں۔
ایک منفرد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) آپ کے فراہم کردہ موبائل نمبر کو بھیجا جائے گا۔
OTP کی تصدیق کے بعد، فراہم کردہ ای میل اور موبائل نمبر پر ادائیگی کا لنک بھیجا جائے گا۔
بس کورس کی رقم ادا کریں اور امکانات کو کھولنا شروع کریں۔