کھیت میں استعما ل ہونی والی مشینری کا میکینک بننا - PSDF

مینوفیکچرنگ اور لائٹ انجینئرنگ مکینیکل

کھیت میں استعما ل ہونی والی مشینری کا میکینک بننا

کھیت میں استعما ل ہونے والی مشینری کے میکینکس ،کاشتکاری ،بوائی ،پودے لگانے ،کھدائی کرنے ،سپرے کرنے ،فصلوں کی کٹائی کرنے اور کٹائی کے بعد پراسسنگ میں استعمال ہونی والی مشینری / آلات سے متعلق سکھایا جائے گا۔

جائزہ

کھیت میں استعما ل ہونے والی مشینری کے میکینکس ،کاشتکاری ،بوائی ،پودے لگانے  ،کھدائی کرنے میں ،سپرے کرنے ،فصلوں کی کٹائی کرنے  اور کٹائی  کے بعد پراسسنگ میں استعمال ہونی والی مشینری / آلات کے ماہر ہوتے ہیں   آپ کیا سیکھیں گے اس کورس میں کٹائی کے مختلف اوزاروں ( دستی آرا،ریتی ،برما/ڈرلز، اورنلی وغیرہ)کے موثر استعمال،دستی اوزار کے ذریعے پیمائش کرنے کے موثراستعمال ،کے بارے میں سیکھایا جائےگا ،آپ اس قابل ہوجاؤ گے کہ ڈیزل انجن کو مکمل طوررپر کھول کر چھوٹے پرزوں کو علیحدہ کرنے اور اس کے بعد ان چھوٹے پرزوں کو اکٹھا کرکے انجن کو کیسے جوڑنا  ہے ،سیلنڈرکو چھوٹے پرزوں میں کھول اور جوڑ کر اس کی پیمائش لینا،کرینک شافٹ ،روکرآرم والو میکانزم کی کھول کرجوڑنا،راڈ،پسٹن،ٹریکٹر کے پسٹس رنگز کو ملانے کی غرض سے کھولنا اور جوڑنا، ان کی پیمائش لینا،جس میں سیلنڈرشامل ہے ،کولنگ سسٹم  جیسا کہ ریڈی ایٹر،واٹر پمپ،تھرمواسٹیٹ ،وغیرہ،کلچ پلیٹس کو نکالنا اور دوبارہ لگانا اور ان کی ایڈجسٹمنٹ کرنااور ان معائنہ کرنا اور (ٹارک ،کنورٹر،گئیر باکس،ورائی ایبل، کانسٹنٹ ٹرانسمیشن ، وغیرہ ) کی پاور ٹرین کو برقرار رکھنا ،اس کورس میں ان سب کے متعلق سیکھایا جائے گا۔ داخلے  کی شرائط اس  کے لیے داخلہ کوئی  شرائط نہیں ہیں ،آپ اس کورس میں ابھی  داخلہ لے سکتے ہو تربیت کے فوائد اس کورس کی تکمیل کے بعد ،آپ ،اپنی ذات ،ورک شاپ ،ماحول  سے متعلقہ حفاظتی اقدامات کی انجام دہی  کرنے ،پیمائشی اوزار  کی مدد سے ریڈنگ کو بیان  کرنے ،پیمائشی اور دستی اوزار کے نام ،مقاصد اور شناخت کو  بیان کرنے ،کھیتی باڑی  کے لیے استعمال ہونے والی مشینری  اور اس کے انجن کوچھوٹے چھوٹے پرزوں میں کھول کر جورنے ،اور بنیادی ٹیکنیکل  نقشہ کشی کو بیان کرنے ،مختلف گاڑیوں کی ٹیکنیکل تصریحات کو بیان کرنے ،اندرونی کمبشن(combustion) انجن کے آپریشن کو بیان کرنے،ڈیزل اور گیسولین انجن کی اقسام اور کنسٹرکشن کی وضاحت کرنے ،ڈیزل اور گیسو لین  انجن کے مختلف پارٹس کی تصریحات کو بیان کرنے ،انجن کے مختلف سسٹم،جیسا کہ فیول سسٹم ،لیوبریکشن سسٹم ،کولنگ سسٹم ،اخراج کا نظام ،اگنیشن سسٹم  کو بیان کرنے اور ٹریکٹرز کے ہائیڈرالک سسٹم کو بیان کرنے کے ،قابل ہوجاؤ گے ۔

ممکنہ آجر ین

روزگار کے لیے اس کورس میں وسیع مواقع ہیں:
  1. کھیتی باڑی میں استعمال ہونے والی مشینری اور گاڑیوں کی پرئیوائٹ ورک شاپ
  2. ضلعی سطح پر زرعی انجیئنرنگ کی ورکشاپ
  3. سنٹر آف ایگری کلچر مشینری انڈسٹریز(CAMI) ،میاں چنوں
  4. ایگری کلچر میکانائیزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (AMRI) ،ملتان
  5. فارم مشینری مینوفیکچرنگ آرگنائزیشن ،جیساکہ ملت ٹریکٹرز ،الغازی (FAITٹریکٹرز) وغیرہ
  6. ہنڈا اطلاس کار،مانگا منڈی ،لاہور
  7. پاک سوزی موٹرز ،کراچی
  8. دیوان موٹرز ،کراچی
  9. ٹویوٹا کرولا کار،کراچی
  10. اون(Own)فارم مشینری ورک شاپ
 

تربیت کا نتیجہ

اپنے مقاصد کو حاصل کریں

:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے

  1. قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
  2. ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔

پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں

روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:

  1. یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
  2. اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
  3. یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
  4. تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
  5. صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں

صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں

دورانیہ

3 مہینے

تعلیمی معیار

Class 5

نصاب کا ماخذ

Arid Agriculture University Rawalpindi

سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا نام

PBTE

زبان

انگریزی، اردو

کامیابی کی کہانی.

ہماری اگلی کامیابی کی کہانی بنیں.

آپ کی خوابیدہ ملازمت صرف ایک تربیتی کورس دور ہے۔ اپنے انتخاب کو دریافت کریں، ایک ایسا کورس تلاش کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو، اور اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کے مطابق کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی درخواست دیں۔
اپنی مطلوبہ تربیت تلاش کریں

داخلے کی اہلیت.

کسی خاص اہلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ابھی اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

1

رجسٹر

آپ کو ایک فارم کو پر کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم تربیت کاروں کو بھیج سکیں۔ وہ درخواست کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ اپنا تربیتی پروگرام شروع کرسکیں۔

2

تربیت میں شامل ہوں

یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی آف جاب لرننگ شروع کریں گے۔ آپ کے لیے ضروری ہوگا اپنی سکلز کے بارے میں بتائیں کہ آپ کس تربیت کار کے ساتھ سائن اپ ہونا چاہیں گے۔

3

اپنی دل پسند جاب حاصل کریں

اس گائیڈ کی ابتدا میں آپ کے لیے کچھ ٹپس ہیں۔ یہ آپ کو ایک اپرینٹس کے طور پر قبول کرنے، اپنا آجر بننے اور آپ کو جاب کی پیشکش کرنے کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

    Class Code Start Date Duration TSP Name District Address
    Scroll To Top