ڈریس ڈیزائن اور ٹیلرنگ - PSDF

ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ گارمنٹس

ڈریس ڈیزائن اور ٹیلرنگ

اس کورس کی تکمیل کے بعد تربیت ھاصل کرنے والے افراد مختلف ملبوسات کی سلائی ، کٹنگ ، ٹیلرنگ اورسلے ہوئے کپڑوں میں نکھار لانے میں مہارت حاصل کر لیں گے ۔

جائزہ

اس کورس کی تکمیل کے بعد تربیت ھاصل کرنے والے افراد مختلف ملبوسات کی سلائی ، کٹنگ ، ٹیلرنگ اورسلے ہوئے کپڑوں میں نکھار لانے میں مہارت حاصل کر لیں گے ۔ آپ کیا سیکھیں گے ؟ اس کورس سے آپ مختلف ٹولز اور سازوسامان کی پہچان اور استعمال کے بارے میں جان سکیں گے جو کہ ڈرافٹنگ، کٹنگ اور ٹیلرنگ میں استعمال ہوتا ہے اورآپ عارضی یا مستقل طور پر بنیادی پریکٹس کر سکیں گے  جیسے سلائی اور کپڑوں کی پیمائش لینا( لمبائی ، چوڑائی اور گولائی معلوم کرنا)۔آپ سلائی مشین چلانے میں بھی مہارت حاصل کر لیتے ہیں۔ اآپ مختلف قسم کی پائپنگ، فیسنگ اور پلیکٹس کو استعمال کرنا سیکھ لیں گے ۔کیسے سلائی سے ہک اور بٹن لگانے ہیں وہ بھی سیکھتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ پیٹرن بنانے ، لے آئوٹ اور کپڑے کا اندازہ لگانے ، ڈیزائن بنانے ، ڈرافٹنگ، پیٹرن کے مطابق کٹنگ، سلائی اور گارمنٹس میں نکھار لانے کے ساتھ ساتھ کپڑے تہہ کرنے ، استری کرنے ، پیک کرنے اورکپڑے کی سلائی کے اخراجات کا اندازہ لگانا بھی سیکھ لیتے ہیں۔ داخلے کی شرائط اس کورس میں شمولیت کے لیے کوئی شرائط نہیں ہیں ۔آپ ابھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ تربیت کے فوائد یہ کورس پاس کرنے کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ آپ کپڑوں کی سلائی اور سلائی مشینوں میں معمولی خرابیوں کو دور کر سکیں  اور معیار گارمنٹس تیار کر سکیں۔ آپ کپڑے سلائی کرنے میں استعمال ہونے والے مختلف ٹولز، سازوسامان اور اصطلاحات  ، ڈیزائن  کی تیاری ، ڈرافٹس ، پیٹرنز ، کپڑے  کا تخمینہ لگانے لگا سکیں گے جس کی کٹنگ سلائی اور گارمنٹس تیار کرنا ہوں۔اس کورس کی مدد سے آپ کپڑوں کی سلائی میں موجود نقائص کی نشاندہی اور انہیں دور کرنا بھی سیکھ لیں گے ۔اسی طرح کپڑوں میں حسب ضرورت ردو بدل کرسکیں گے ۔اس طرح آپ مہارت سے گارمنٹس تیار کرنے کی پوری صلاحیت حاصل کر لیں گے ۔    

ممکنہ آجر ین

اس کورس کے بعد درج ذیل شعبوں میں آپ کے لیے ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہوں گے ۔
  1. گارمنٹس تیار کرنے والے یونٹس
آپ اپنے سیٹ اپ کے ساتھ ساتھ کپڑے سلائی کرنے /ڈیزائن کی دکان بھی کھول سکتے ہیں۔

تربیت کا نتیجہ

اپنے مقاصد کو حاصل کریں

:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے

  1. قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
  2. ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔

پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں

روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:

  1. یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
  2. اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
  3. یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
  4. تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
  5. صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں

صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں

دورانیہ

3 مہینے

تعلیمی معیار

Matric

نصاب کا ماخذ

TEVTA-Sindh

سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا نام

PBTE

زبان

انگریزی، اردو

کامیابی کی کہانی.

ہماری اگلی کامیابی کی کہانی بنیں.

آپ کی خوابیدہ ملازمت صرف ایک تربیتی کورس دور ہے۔ اپنے انتخاب کو دریافت کریں، ایک ایسا کورس تلاش کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو، اور اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کے مطابق کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی درخواست دیں۔
اپنی مطلوبہ تربیت تلاش کریں

داخلے کی اہلیت.

کسی خاص اہلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ابھی اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

1

رجسٹر

آپ کو ایک فارم کو پر کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم تربیت کاروں کو بھیج سکیں۔ وہ درخواست کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ اپنا تربیتی پروگرام شروع کرسکیں۔

2

تربیت میں شامل ہوں

یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی آف جاب لرننگ شروع کریں گے۔ آپ کے لیے ضروری ہوگا اپنی سکلز کے بارے میں بتائیں کہ آپ کس تربیت کار کے ساتھ سائن اپ ہونا چاہیں گے۔

3

اپنی دل پسند جاب حاصل کریں

اس گائیڈ کی ابتدا میں آپ کے لیے کچھ ٹپس ہیں۔ یہ آپ کو ایک اپرینٹس کے طور پر قبول کرنے، اپنا آجر بننے اور آپ کو جاب کی پیشکش کرنے کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

    Class Code Start Date Duration TSP Name District Address
    Scroll To Top