گھریلو ٹیلرنگ( کپڑے سلائی کرنا) - PSDF

ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ گارمنٹس

گھریلو ٹیلرنگ( کپڑے سلائی کرنا)

اس کورس کے بعد زیر تربیت افراد کپڑوں کی سلائی ، کٹنگ اور گارمنٹس میں نکھار لانے میں مہارت حاصل کر لیں گے

جائزہ

آپ کیا سیکھیں گے

اس کورس کے ذریعے آپ اس شعبے سے متعلقہ بہت سے ٹولز اور سازوسامان کی پہچان اور دیکھ بھال کرنا سیکھیں گے  جو ڈرافٹنگ، کپڑوں کی کٹائی اور سلائی  میں استعمال ہوتے ہیں اور کچھ بنیادی چیزوں کی پریکٹس ( عارضی اور مستقل ) کریں گی اور سلائی کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ کپڑوں کا ناپ لینے ( لمبائی ، چوڑائی اورگولائی ) منظم انداز میں کرنا سکھیں گے ۔آپ سلائی مشین چلانے میں بھی مہارت حاصل کر لیں گے ۔ اسی طرح آپ  کپڑے کے پیٹرن بنانے ، لے آئوٹ، کپڑے کی پیمائش ، ڈیزائن ، کپڑے کی کٹنگ کے ڈرافٹ اور پیٹرن بنانے ، سلائی کرنے اور سلائی میں نکھار لانے کے بارے میں سیکھیں گے ۔کپڑوں کو تہہ کرنے ، استری کرنے ، پیک کرنے اور گارمنٹس کی سلائی پر آنے والے اخراجات کے بارے میں سیکھ پائیں گے ۔

داخلے کی شرائط

اس کورس میں داخلے کی اہلیت کے لیے کوئی شرائط نہیں ہیں ۔آپ کسی بھی وقت اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

تربیت کے فوائد

اس کورس کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گی /گے کہ کپڑوں کی سلائی کے بارے میں بنیادی اور ضروری مہارت حاصل کر سکیں اور سلائی مشینوں کی معمولی دیکھ بھال و مرمت کو انجام دے سکیں۔

آپ گارمنٹس یعنی سلے سلائے کپڑوں کی معیاری پیداوار، گارمنٹس /کاٹج انڈسٹری کے لیے کپڑے سلائی کرنے کی غرض سے ماہر افراد ی قوت فراہم کر سکیں  اور معاشی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ آپ سلائی میں استعمال ہونے والے تمام متعلقہ ٹولز کو استعمال کرنے کی اہلیت بھی حاصل کر لیں گے  اور نئی اصطلاحات سیکھیں گے جو کہ کپڑوں کے ڈیزائن ، ڈرافٹ اور پیٹرن ، درکار کپڑے کا اندازہ لگانے م کٹنگ ، سلائی اور گارمنٹس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں استعمال ہوسکتے ہیں۔اس کورس کے بعد آپ کپڑوں کی سلائی میں موجود خامیوں اور نقائص کو پہچاننے اور ان کو دور کرنا سیکھیں گے  اورپیشہ ورانہ انداز سے گارمنٹس بنانے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے ۔

ممکنہ آجر ین

اس کورس کے بعد آپ کو درج ذیل شعبوں میں ملازمت ملنے کے وسیع امکانات ہوتے ہیں ۔

  1. گارمنٹس بنانے والے یونٹ میں ‘
  2. ممکنہ سیٹ اپ کے ساتھ آپ کپڑے سلائی اور ڈیزائن کرنے کی اپنی دکان کھول سکتے ہیں۔

تربیت کا نتیجہ

اپنے مقاصد کو حاصل کریں

:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے

  1. قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
  2. ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔

پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں

روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:

  1. یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
  2. اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
  3. یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
  4. تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
  5. صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں

صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں

دورانیہ

3 مہینے

تعلیمی معیار

Class 8

نصاب کا ماخذ

TEVTA

سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا نام

PBTE

زبان

انگریزی، اردو

کامیابی کی کہانی.

ہماری اگلی کامیابی کی کہانی بنیں.

آپ کی خوابیدہ ملازمت صرف ایک تربیتی کورس دور ہے۔ اپنے انتخاب کو دریافت کریں، ایک ایسا کورس تلاش کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو، اور اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کے مطابق کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی درخواست دیں۔
اپنی مطلوبہ تربیت تلاش کریں

داخلے کی اہلیت.

کسی خاص اہلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ابھی اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

1

رجسٹر

آپ کو ایک فارم کو پر کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم تربیت کاروں کو بھیج سکیں۔ وہ درخواست کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ اپنا تربیتی پروگرام شروع کرسکیں۔

2

تربیت میں شامل ہوں

یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی آف جاب لرننگ شروع کریں گے۔ آپ کے لیے ضروری ہوگا اپنی سکلز کے بارے میں بتائیں کہ آپ کس تربیت کار کے ساتھ سائن اپ ہونا چاہیں گے۔

3

اپنی دل پسند جاب حاصل کریں

اس گائیڈ کی ابتدا میں آپ کے لیے کچھ ٹپس ہیں۔ یہ آپ کو ایک اپرینٹس کے طور پر قبول کرنے، اپنا آجر بننے اور آپ کو جاب کی پیشکش کرنے کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

    Class Code Start Date Duration TSP Name District Address
    Scroll To Top