جائزہ
یہ کورس کاٹیج انڈسٹری کے لئے ہنرمند کارکنان فراہم کرے گا جو ڈیزائننگ کے لئے کورل ڈرا استعمال کرنے اور مختلف اقسام کی گارمنٹس کو کاٹنے اور تمام ڈیزائن شدہ گارمنٹس کو سینے کے قابل ہوں گے۔
آپ کیا سیکھیں گے
یہ کورس ان شرکاء کے لئے تشکیل دیا گیا ہے جو سپورٹس ویئر انڈسٹری کے ساتھ گرافک ڈیزائنر، پیٹرن ماسٹر یا سٹچنگ مشین آپریٹر کے طور پر منسلک ہونا چاہتے ہوں۔ اس کورس میں آپ کو کورل ڈرا پر سپورٹس ویئر آئٹمز مثلاً ہوڈز، ٹراؤزرز، ٹی شرٹس اور مختلف قسم کے ٹریک سوٹ ڈیزائن کرنے، مذکورہ سپورٹس ویئر آئٹمز کی کٹنگ، تیاری اور مختلف مشینوں پر سینے کی مہارت حاصل ہو گی۔ اس کورس کا مقصد سپورٹس ویئر آئٹمز، پیٹرن بنانے اور سلائی سے متعلق معلومات میں اضافہ کرنا ہے۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد آپ کورل ڈرا سافٹ ویئر میں گارمنٹس کے خاکے اور مختلف اقسام کے لوگو بنا سکتے ہیں، مختلف قسم کے گارمنٹس کے پیٹرن کو نشان لگا کر کاٹ سکتے ہیں، امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی طرز پر پیٹرن پر نشان لگا کر انہیں مختلف سائز کے چارٹس میں ڈھال سکتے ہیں، مختلف اقسام کے دھاگوں کو ضرروت کے مطابق منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ایک سوئی والی نیڈل فلیٹ بیڈ مشین، زگ زیگ مشین، فلیٹ لاک مشین، اوور لاک مشین، بارٹیک مشین، فیڈ ڈاگ مشین، یونین مشین، الیکٹک کٹر، بیلٹ مشین کو استعمال اور ان مشینوں کی اپنی الگ الگ ضروریات میں فرق کر سکتے ہیں اور پھرکی، مشین کے دھاگے اور دھاگہ پھنس جانے جیسے معمولی مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ آپ مشین کی ضرورت کے مطابق مختلف اقسام کی سوئیوں کے درمیان فرق اور مختلف قسم کے ٹانکوں کو سمجھ کر انہیں مختلف اقسام کے کپڑوں پر لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ معیاری اور غیر معیاری سلائی میں فرق جان سکتے ہیں اور دھاگہ ٹوٹنے، پھرکی کا دھاگہ ٹوٹنے اور سلائی میں وقفے جیسے مسائل کو حل کرسکتے ہیں اور ٹراؤزرز، ٹی شرٹس، پولو شرٹس، ہوڈیز، ٹریک سوٹ اور دیگر گارمنٹس کی سلائی کر سکتے ہیں۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس کے کامیاب اختتام پر ٹرینی حضرات درج ذیل شعبوں میں کام کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں:
- سپورٹس ویئر گارمنٹس سٹیچنگ انڈسٹری
- سپورٹس ویئر گارمنٹس پیٹرن میکنگ انڈسٹری
- سکیچنگ، لوگو میکنگ اور ڈیزائننگ انڈسٹری
- ذاتی کاروبار
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں