جائزہ
یہ کورس طلبہ کو اکاؤنٹنگ کی اصطلاح، ریونیو، اخراجات، اثاثہ جات، قرضہ جات، ایکویٹی، منافع اور نقصان، بیلنس شیٹس اور کیش فلو سٹیٹمنٹس کے بارے میں تربیت فراہم کرے گا۔
آپ کیا سکیھیں گے
اس کورس میں آپ مختلف اقسام کے کاروبار، اکاؤنٹنگ مساوات اور ڈیبیٹ اور کریڈٹ کے بارے میں پڑھیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹس کے چارٹس کا اندراج اور اس کی وضاحت کرنا سیکھیں گے۔ اس کے علاوہ آپ اکاؤنٹنگ سائکلز/فنانشل سٹیٹمنٹس/بینک مصالحتی سٹیٹمنٹس، پے رول کی وضاحت، واؤچرز کی درجہ بندی کے علاوہ انوینٹری سسٹم کے بنیادی نکات، ضمنی اکاؤنٹس اور رپورٹس کو بیان کرنا، سیلز اور ضمنی اکاؤنٹس کو سمجھنا، پے رول اور ضمنی رپورٹس اور کمپیوٹرائزڈ اکاؤنٹنگ سسٹم کی وضاحت کرنا سیکھیں گے۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل کے بعد آپ اکاؤنٹس کا چارٹ ، ریونیو سے متعلق تمام کاروباری ٹرانزیکشنز، اخراجات، اثاثاہ جات اور قرضہ جات کا ریکارڈ بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ آپ اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر میں ایکویٹی، بینک رسیدوں کے ذریعے ڈیٹا کے اندراج، بینک ادائیگی، نقد وصولی اور ادائیگی، جرنل واؤچر اور دیگر کاروباری ٹرانزیکشنز کو سمجھنے کے بھی قابل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ سیکھیں گے کہ کس طرح وینڈرز(تاجران) ملازمین اور صارفین کے اکاؤنٹس، انوینٹری کنٹرول سسٹم اور سیلز کنٹرول سسٹم کو برقرار رکھا اور سیلز ٹرانزیکشنز کا اندراج کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ پرچیز ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بنانے، پرچیز کنٹرول سسٹم، پے رول ٹرانزیکشنز اور کنٹرول سسٹم کو برقرار رکھنے اور انوینٹری، سیلز، کسٹمر، پرچیز اور وینڈرز سے متعلقہ رپورٹس جاری کرنے کے عمل کے بارے میں سیکھیں گے۔
ممکنہ آجرین
اس کورس کے ذریعے درج ذیل شعبوں میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں:
- اکاؤنٹنٹ اسسٹنٹ
- بینک کلرک
- ڈیٹا کلیکشن اسسٹنٹ
- ڈیٹا پراسیسنگ آپریٹر
- سٹور انچارج
- مختلف دفاتر اور کاروباری آپریشنز میں بطور اکاؤنٹینٹ
- اپنے ذاتی کاروبار کے لئے اکاؤنٹس کا انتظام سنبھالنا
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں