Class Code | Start Date | Duration | TSP Name | District | Address |
---|
شخصی ٹریننگ
فرد میں سیکھنے کے ساتھ امکانات کو غیر مقفل کریں
- تصدیق نامہ کے ساتھ مفت آن لائن کورسز
- تکمیل پر وظیفہ
- اپنی رفتار سے سیکھیں
انفراسٹرکچر اور تعمیرات ❯ عمارتیں
یہ کورس ٹرینی حضرات کو کٹ ووڈ، آری، بسولا کے استعمال کو سیکھنے اور ڈور فریم اور فرنیچر وغیرہ کا تخمینہ لگانے کے قابل بننے کا موقع فراہم کرے گا۔
یہ کورس ٹرینی حضرات کو کٹ ووڈ، آری، بسولا کے استعمال کو سیکھنے اور ڈور فریم اور فرنیچر وغیرہ کا تخمینہ لگانے کے قابل بننے کا موقع فراہم کرے گا۔
اس کورس میں آپ عام قسم کی مارکنگ اور پیمائش نیز دیگر اوزاروں جیسے لکڑی کے کام میں استعمال ہونے والی دستی آری، کسنے والے اوزاروں، دستی رندوں، سکریوز، کیلوں اور دیگر ہارڈ ویئر اشیا اور ان کے استعمال کے بارے میں سیکھیں گے۔آپ بنیادی کاموں کا علم بھی حاصل کریں گے جیسے لکڑی کی اقسام، ان کی قیمتیں اور کوالٹی نیز لکڑی کے کام میں استعمال ہونے والی عام مشینیں۔ مزید یہ کہ کورس آپ کو مفید سکلز کے بارے میں بھی آگاہی بخشے گا جیسے کہ لکڑی کے جوڑوں کو کیسے بنایا اور جوڑا جائے، لکڑی کے دروازے اور دروازوں کی چوگاٹھیں وغیرہ۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل کے بعد آپ اوزاروں اور آلات سے متعلق تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے اور لکڑی کے کام میں استعمال ہونے والے دستی اوزاروں اور ان کے استعمال اور دیکھ بھال کے بارے میں علم حاصل کرنے مثال کے طورپر دستی آری کو تیز کرنے اور اسے سیٹ کرنے، دستی رندوں اور بسولے کو تیز کرنے اور بینڈ سا، سرکلر سا، جوائنٹر پلین اور ڈرل پریس مشین کی دیکھ بھال کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔اس کورس کی تکمیل تک آپ سیکھ چکے ہوں گے کہ کیسے مقامی لکڑی کی شناخت کرنی ہے اور اچھی اور نقائص والی لکڑی کے درمیان تمیز کرنے نیز مطلوبہ سائز کے مطابق لکڑی کے تختوں کی پیمائش کرنے، کٹائی کرنے اور انہیں اپنی جگہ پر بٹھانا بھی سیکھ چکے ہوں گے۔
اس کورس کے درج ذیل میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں:
1۔ ووڈ ورکنگ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز
2۔ کچن، ڈورز اور کیبنٹس
3 انٹیریئر ڈیکوریشن یسے پینلنگ اور سیلنگ
4۔ ٹھیکیدار
5ذاتی کاروبار-
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں
کسی خاص اہلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ابھی اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
آپ کو ایک فارم کو پر کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم تربیت کاروں کو بھیج سکیں۔ وہ درخواست کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ اپنا تربیتی پروگرام شروع کرسکیں۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی آف جاب لرننگ شروع کریں گے۔ آپ کے لیے ضروری ہوگا اپنی سکلز کے بارے میں بتائیں کہ آپ کس تربیت کار کے ساتھ سائن اپ ہونا چاہیں گے۔
اس گائیڈ کی ابتدا میں آپ کے لیے کچھ ٹپس ہیں۔ یہ آپ کو ایک اپرینٹس کے طور پر قبول کرنے، اپنا آجر بننے اور آپ کو جاب کی پیشکش کرنے کے بارے میں آگاہی دیں گے۔
Class Code | Start Date | Duration | TSP Name | District | Address |
---|