جائزہ
ویب ڈیزائنر اور ڈویلپرز ویب سائیٹ کی ڈیزائننگ اور ڈویلپمنٹ میں ماہر ہوتا ہے ،ڈیزائن تیار کرنا اور فعال ویب سائیٹس کو ڈویلپ کرنا سیکھتے ہیں ، ویب ڈویلپمنٹ کی دقتوں ،پیچیدگیوں اور ڈیزائن کے مختلف عناصر کے متعلق سیکھایا جاتا ہے ۔
آپ کیا سیکھیں گے ؟
اس کورس میں ،آپ کو مختلف اقسام کی ویب سائیٹس کے درمیان فرق کرنا سیکھایا جائے گا ،ایسی ٹیکنیکس سکھائی جائیں گی جس سے آپ الجھے ہوئے مسئلے حل کرسکو گے ،اور آپ کو ڈیزاننگ سوفٹ وئیر کا عملی تجربہ حاصل ہو جائے گا ۔ آپ کو ویب ہوسٹنگ اور ڈومین رجسٹریشن پراسس کے بارے میں بھی سمجھا یا جائے گا ،کلائنٹس کے ساتھ معاملات طے کرنے کی صلاحیت پیداکی جائے گی اور ویب سائیٹس کو درپیش بڑے خطرات کے متعلق بھی پڑھایا جائے گا ،کورس میں آپ کو HTML,،CSSاور جاوا سکرپٹ کا عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا تاکہ یہ آپ کے لیے ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم تیار کرنے میں مددگار ہو۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل کے بعد،آپ ایک ساکن اور متحرک ویب سائیٹ کو ڈویلپ کرنے اور اس کا ڈیزائن بنانے ،منصوبہ کے لیے دستاویزات تیارکرنے ،ویب پروجیکٹ کا بندوبست کرنے ،اور ایک پروجیکٹ کا ڈیٹا بیس ڈیزائن کرنے کے قابل ہوجاؤ گے ،آپ اس میں یہ بھی سیکھ جاؤ گے کہ کلائنٹس کے ساتھ معاملات کیسے کرنے ہیں ،اے ایس پی ۔نیٹ (ASP.NET) اورپی ایچ پی (PHP)میں ویب کیسے ڈویلپ کرنی ہے ،اور کمپیوٹر میں ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ سوفٹ وئیر اور ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم (ڈی بی ایم ایس) کو کیسے انسٹال کرنا ہے ،اس کورس سے آپ اس قابل ہوجاؤ گے کہ آپ سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ ٹیم کی راہنمائی کرسکوگے،موثر سوفٹ وئیر سروس سلوشن کی نگرانی کرسکوگے اور سوفٹ وئیر سروس کی ٹیم میں پیشہ وارانہ پیش رفت میں مدد دے سکوگے
ممکنہ آجرین
اس کورس میں درج ذیل میں روزگار کے وسیع مواقع ہیں :
- سرکاری / نیم سرکاری/نجی ادارہ /محکمہ جات
- پرائیویٹ سوفٹ وئیر ہاؤسز
اس کے ساتھ اپنا ذاتی ویب ڈیزائننگ اور ڈویلپمنٹ کا کاروبار شروع کیا جاسکتا ہے ۔
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں