پیش کردہ کلاسز
18 سے 35 سال
Preferably Literate
جائزہ
جوتے کی بالائی سطح کوسینے والے چمڑے کے جوتوں کا بالائی حصہ بنانا سیکھتے ہیں اور کاٹنے والی ڈائیز (چاقو) پر سائز مارکنگ یعنی جوتوں کی جسامت، اور کٹائی کے لیے لگائے جانے والے نشانات میں مہارت حاصل کرتےہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے؟
اس کورس میں آپ چمڑے اور رنگوں کی مختلف اقسام، اور جوتے کے بالائی اور نیچے والے حصوں کے اجزاء کے بارے میں جانیں گے۔آپ نہ صرف جوتوں کے مختلف مطلوبہ اجزاء اور پیمائشوں کو حاصل کرنے، اور ان کی کٹائی کرنا سیکھیں گے، بلکہ چمڑے کے ضیاع اور اس میں نقص تلاش کرنے کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کریں گے۔ اس کورس میں آپ کو سوئی کواستعمال کرنے اور جوڑلگانے کا طریقہ سکھانے کے ساتھ ساتھ آٹو بار اور سلائی مشین کے ذریعے زگ زیگنگ اور نمونے کے مطابق جوتے کی اوپری/بالائی سطح تیار کرنے اور اس پر ٹانکے لگانا بھی سکھایا جائے گا۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کے اختتام پر آپ کٹنگ ڈائیز (کاٹنے والی ڈائیز)، کٹنگ بورڈ اور المونیم کی پلیٹس وغیرہ کی دیکھ بھال کرنے کے قابل ہو جائیں گے، بلکہ آپ ورک آرڈر حاصل کرنے، چمڑے کو جمع کرنے، اجزاء کو بنڈل کی شکل میں کاٹنے، چمڑے کو کاٹنے والے چاقو (سکیونگ نائف) کی دھار کی رگڑائی اور اسے تیز کرنے کے ہنر سے بھی آراستہ ہو چکے ہوں گے۔ آپ چمڑے کو مختلف شکلوں میں ڈھالنے، پلاسٹک کے ٹیفلون بورڈز کو ہموار کرنے، اور سلائی کو بہتر بنانے کے لیے بصری مددگار آلوں، اور رہنما اصولوں اور آلات کو درست انداز میں استعمال کرنے کا علم بھی حاصل کر چکے ہوں گے۔ یہ کورس آپ کو مختلف اقسام کے ٹانکوں، مثلا چین اور لاک، کے بارے میں بھی بتائے گا اور یہ سکھائے گا کہ آلات اور ساز و سامان کے ساتھ اپنی حفاظت کو کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس کے درج ذیل میں روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں:
- جوتے بنانے والی صنعت
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں