جائزہ
سکرین پرنٹرز سکرین پرنٹنگ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹولز ، کیمیکلز ، مشینری اور سولیوشن کے استعمال سے متعلق سکھایا جائے گا، اور سٹینسل ، سیاہی ، کیمیکل اور پرنٹنگ اسٹاکس کی قسم سے متعلق سمجھایا جائے گا۔
آپ کیا سیکھیں گے؟
اس کورس میں آپ کو سکرین پرنٹنگ پروسیس کی تاریخ اور ایپلیکیشن سے متعلق سکھایا جائے گا، اورسکرینگ پرنٹنگ اور پرنٹنگ کے دیگر طریقہ کار سے متعلق، سکرین پروسیس اور پرنٹنگ ورک شاپ کے لے آؤٹ ، فوٹو گرافک اسٹینسل کو بنانے اور مینول کے مختلف طریقہ کار اور ٹیکنیک کو سمجھنے ، مختلف سکرین پرنٹنگ کی ایکوپمنٹ کے استعمال سے متعلق سکھایا جائے گا۔ اس کورس میں آپ کو سکرین پرنٹنگ مشینز کی مختلف اقسام کے استعمال اور سکرین پرنٹنگ کی سیاہی، مختلف قسم کی سیاہی اور کیمیکلز کی اسٹیٹ پروپرٹیز سے متعلق سکھایا جائے گا، پرنٹنگ اسٹاکس کی مختلف اقسام، فلم اسٹینسل طریقہ کار کے ساتھ مختلف کلر سکرین پرنٹنگ سے متعلق سمجھایا جائے گا، ملٹی کلر سکرین پرنٹنگ میں رجسٹریشن مارکس اور رجسٹریشن گائیڈ کی اہمیت سے متعلق اور سکرین پرنٹنگ میں خرابی کو حل کرنے سے متعلق بھی سکھایا جائے گا۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
یہ کورس مکمل کرنے کے بعد آپ لے آؤٹ پلان کے مطابق سکرین پرنٹنگ ورک شاپ منعقد کرنے کے قابل ہوجائیں گے، سکرین پرنٹنگ میں بہترین حفظان صحت اور حفاظتی تدابیر ا کوختیار کریں، مختلف طریقہ کار اور ٹیکنیکس کے ساتھ اسٹینسل بنائیں،فوٹو گرافک اسٹینسل کو تیار کریں، اور مختلف سکرین پرنٹنگ مشینز کی اقسام کو استعمال کریں اور ان کے مسائل (خرابیوں) کو ٹھیک کرنا سیکھیں۔ آپ مختلف اقسام کی سیاہی اور کیمیکلز اور پرنٹنگ اسٹاکس کو استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے،ملٹی کلر رجسٹریشن بنائیں، فلم اسٹینسل طریقہ کار کے ساتھ کام کرنے ، اور رجسٹریشن مارکس اور گائیڈز کو استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس میں روزگار کے وسیع امکانات ہیں جن میں:
1۔ سکرین پرنٹنگ پریس
2۔ آلات اورمیٹریل کے سپلائر
3انٹرپرینیورشپ
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں