کورس کا جائزہ
انڈسٹریل الیکٹریشنز ڈرائنگ کی تشریح کرنا، وائرنگ کرنا اور تنصیبات کرنا سیکھتے ہوئے تھری فیز موٹر اور آلات کی تنصیب اور دیکھ بھال میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔
کورس سے سیکھنا
اس کورس میں آپ سیکھیں گے کہ کیسے ڈرائنگز کی تشریح ، وائرنگ کی تنصیب اور اوزاروں اور آلات کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ آپ کو یہ بھی سکھایا جائے گا کہ کیسے بجلی کی مصنوعات/ اشیاء کی تنصیب کی جاتی ہے اور انہیں چالو کیا جاتا ہے، مصنوعات کی آزمائش کی جاتی ہے اور محفوظ اور درست دیکھ بھال کے علاوہ معیاری جانچ پڑتال کا کام کیا جاتا ہے
داخلے کی اہلیت
کسی خاص اہلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ابھی اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
کورس کے نتائج/مہارتیں
اس کورس کی تکمیل کے بعد آپ صنعتی ماحول میں بجلی کی تنصیبات، اوزاروں/آلات پر کام کے دوران حفاظتی اقدامات برقرار رکھنے ،انٹیرئیر ڈرائنگز کرنے اور اوزاروں اور آلات کی دیکھ بھال کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔آپ یہ بھی سیکھ چکے ہوں گے کہ کیسے بجلی کی مصنوعات/ اشیاء کو چالو کیا جاتا ہے، مصنوعات کی ٹیسٹنگ ، حفاظتی اور درست دیکھ بھال کیسے کی جاتی ہے اور دستاویزات کو درست رکھنے کے ساتھ ساتھ معیاری جانچ پڑتا ل کیسے کی جاتی ہے
متوقع آجرین
اس کورس کے درج ذیل میں روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں:
- بہت سے محکموں میں بطور الیکٹرکل اسسٹنٹ/الیکٹریشن
- ہسپتال، تعلیمی اداروں اور دیگر اداروں میں بطور اسسٹنٹ الیکٹریشن
- چھوٹے اور بڑے تعمیراتی یونٹس میں بطور اسسٹنٹ الیکٹریشن
- مختلف صنعتوں اور ورکشاپوں میں اسسٹنٹ الیکٹریشن
- کاروبار
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں