جائزہ
یہ کورس تربیت کاروں کو عمارتوں اور آلات کی الیکٹریکل وائرنگ ، خرابی کا پتہ چلانے ، خرابیوں کی مرمت اور نئے الیکٹریکل کمپونینٹس کی اجازت دے گا۔
آپ کیا سیکھیں گے؟
اس کورس میں آپ بجلی اور اس کی جنریشن کے سورسز کی واقفیت ، کرنٹ ، وولٹ اور ریززٹنس (مزاحمت) ، ان کے یونٹس اور ان کے تعلق یعنی اوہم لاء اور اس کی آسان ایپلیکیش کو سمجھنے کے قابل ہوجائیں گے۔آپ یہ بھی جانیں گے کہ سیریز ، متوازی سرکٹس کو کیسے بیان کیا جائے اورلائن میں وولٹیج ڈراپ کی وضاحت،تمام گھریلوتنصیبات کیلئے میٹریل اور ٹولز کے تخمینہ کی وضاحت اور سادہ پیمائشی آلات یعنی وولٹ میٹر،ایم میٹر،میگرمیٹر واٹ اور کلوواٹ میٹر اوران کے استعمال کی وضاحت کریں۔کو رس آپ کو سیکھائے گا کہ سنگل فیز اور تھری فیزلوڈکے درمیان فرق کیسے کیا جائے،مشینوں میں استعمال ہونے والی سنگل فیز موٹرکی وضاحت کرتے ہوئے اس کی خرابیوں کودرست کرنے کے طریقوں کی وضاحت کریں۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
ٹریننگ کے فوائد
کورس کی تکمیل کے بعد آپ الیکٹریکل ڈرائنگز کو وضاحت کرنے کے قابل ہوجائیں گے تاکہ پی وی سی پائپ اور دیگروائرنگ کی تنصیب میں آسانی ہو۔آپ سادہ وائرنگ کی پیمائش،برقی آلات کے لوڈ کاحساب کرنے، الیکٹریکل کیبل/ وائرزکی تنصیب کے علاوہ برقی تنصیبات کی مرمت و انتظام ،پیشہ ورانہ صحت و تحفظ (OHAS) کویقینی بناسکیں۔
ممکنہ آجرین
یہ کورس درج ذیل شعبوں میں ملازمت کے بے شمار مواقع کاحامل ہے:
- ایک الیکٹریشن سے الیکٹریکل شاپ تک،انڈسٹری سے بلڈنگ کنٹرکٹرز تک۔
- کسی پبلک یا پرائیویٹ ادارے میں بطور اسسٹنٹ الیکٹریشن
- صنعتیں(مینوفیکچر/اسمبلی)
- سالانہ دیکھ بھال کے کنٹریکٹر،رہائشی،ادارہ جاتی/ چھوٹی کمرشل بلڈنگز وغیرہ میں(مناسب ایکسپویر کے حصول کیلئے)
- بیرون ملک ملازمت کے مواقع
علاوہ ازیں آپ الیکٹریشن کے طور پر اپنی ذاتی دکان بھی شروع کرسکتے ہیں۔
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں