امید | PSDF
EQUALLITY
34
اضلاع
3,192
گریجویٹس

روزگارفراہم کرنے، بااختیار بنانے اور وقار کے ساتھ مساوی حق کے لیے پسماندہ کمیونٹی کو هنرمند بنانے اور ترقی کرنے کی کوشش کرنا۔

امید سے متعلق۔.

اس امداد کی توجہ پسماندہ اور محروم نوجوانوں کو مرکزی دھارے کی معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے پر مرکوز ہے۔ اس امداد کے تحت کلیدی پروگراموں میں پی ایس ڈی ایف کے سماجی پسماندگی کے پروگرامز شامل ہیں جو ٹرانس جینڈرز، خصوصی ضروریات کے حامل افراد اور غیر مسلم نوجوانوں کے لیے چلائے جا رہے ہیں۔

ٹرانس جینڈر پروگرام کے تحت پی ایس ڈی ایف چاہتا ہے کہ کام کرنے کا تجربہ حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں اور انہیں آمدنی کے مواقع تک رسائی فراہم کریں۔ 12 ہفتوں کے اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بیوٹیشن اور ساف اسکلز کی کلاس روم اور عملی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ 100 فیصد ٹرینزنے کامیابی کے ساتھ ٹریننگ مکمل کی۔ ان میں سے 90 فیصد نے روزگار تلاش کیا یا اپنا کاروبار شروع کیا۔ مزید یہ کہ ان ٹرانسجینڈرز کو اخوت اور سیڈ آؤٹ سے سود سے پاک قرض پیش کیے گئے تھے تاکہ وہ کاروبار شروع کر سکیں۔ خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے ہنرکی سکیم کے تحت جسمانی طور پر معذور افراد ، بصارت سے محروم یا بہرے افراد کو مارکیٹ میں ملازمت کی حاصل کرنے کی تربیت دی گئی۔ 2500 ٹرینیوں کے ہدف کے لیے 78 فیصد اندراج کی تکمیل کا تناسب حاصل کیا گیا۔ اسی طرح غیر مسلم نوجوانوں کے لیے ملازمت کی ہنر کا پروگرام تیار کیا گیا جس کے تحت 48 تربیتی ادارے اور صنعتیں 5000 غیر مسلم نوجوانوں کو مارکیٹ سے متعلقہ مہارتوں کی تربیت دینے کے لیے مصروف ہیں۔

امید کی مقبول ٹریننگز.

Beautician

Beautician

اس کورس کے ذریعے ٹرینیز (تربیت کار) بیوٹی ٹیکنیکس،میک اپ ،اسکن کیئر ،اور بالوں کے اسٹائل میں اسپشلائزڈ ہو جائ...

Graphic Design (Print Media)

Graphic Design (Print Media)

گرافک ڈیزائننگ (پرنٹ میڈیا) میں مہارت آپ کومختلف شعبوں جیسے ایڈورٹائزنگ ، پبلشنگ ہاوسز، شعبہ تعلیم وغیرہ کیل...

Computer Applications

Computer Applications

یہ کورس تربیت حاصل کرنے والے افراد کو کمپیوٹر کے مختلف افعال اور کمپیوٹر میں پائی جانے والی مختلف ایپلی کیشنز ...

Receptionist

Receptionist

ریسپشنسٹ فرنٹ آفس مینجمنٹ کے امورمیں مہارت رکھتے ہیں جیسے صارفین کے خیرمقدم، روم انویٹری کا انتظام اورمہمان...

امید'کی کامیابی کی داستان .

ہنر ہے #امید سب کے لیے۔ پی ایس ڈی ایف نے پنجاب میں 5000 غیرمسلم نوجوانوں کو 50 شعبوں میں ہنر سیکھایا ہے تاکہ وہ ایک باوقار روزگار کما سکیں۔ کیونکہ ترقی کا سفر یکسے شروع ہوتا ہے۔ آئیں دکھایں ان کی کہانی۔

دیگر پروگرام پر توجہ مرکوز کرنا.

انتہائی ضرورت میں کمیونٹیز کے لیے پروگرامز
ڈیجیٹل پروگرامز
خواتین پر توجہ کے پروگرامز
پیشہ ورانہ ٹریننگ کے پروگرامز
انٹرپرینیورشپ پروگرامز
زراعت اور لائیو سٹاک پروگرامز
Scroll To Top