کورسرا

پی ایس ڈی ایف اورکورسیرا.

پی ایس ڈی ایف نے نوجوانوں کے لیے مفت اوربین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کورسز پیش کرنے کے لیے، کورسیراکے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو کہ دنیا کے معروف آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔

اگرچہ آن لائن لرننگ پاکستان میں ایک نسبتاً نیا رجحان ہے،حالیہ کوروناوبا کے دوران، دلچسپی اور ضرورت نے مشترکہ طور سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو آن لائن لرننگ کی طرف تبدیلی کی ترغیب دی۔ انٹرنیٹ تک رسائی اور بڑھتے ہوئے سیلولر سبسکرائبرز نے آن لائن لرننگ کو تیز کرنے، دنیا کی بہترین تعلیم تک رسائی فراہم کرنے اور سیکھنے میں شمولیت کو فروغ دینے میں سہولت فراہم کی ہے۔

کوریسراکے ساتھ پی ایس ڈی ایف کی شراکت داری اس صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے مارکیٹ سے متعلقہ شعبوں میں مختلف قسم کے کورسز کی پیشکش کرتی ہے، اور خصوصی طور پر کیریئرڈویلپمنٹ، آمدنی کے مواقع بڑھانے اور خود روزگار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

فی الحال پی ایس ڈی ایف کے ذریعے پیش کردہ کورسز 4ماہ کی مدت کے لئے ہیں۔اس ضمن میں جو شعبہ جات شامل کئے گئے ہیں ان میں

ڈیجیٹل مارکیٹنگ (ایس ای او، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور مارکیٹنگ اینالیٹکس)، آئی ٹی(اے پی پی ڈیولپمنٹ،

اور فنانس (فنانشل اکاؤنٹنگ کے بنیادی اصول) شامل ہیں۔  کوڈنگ لینگویجز ( ، JAVA اور PYTHON

کورسیرا پر موجود ہر کورس عالمی معیار کی 190یونیورسٹیوں اور تنظیموں (یونیورسٹی آف ورجینیا، یو سی ڈیوس، گوگل، آئی بی ایم وغیرہ) کے بہترین انسٹرکٹرز کے ذریعہ پڑھایا جاتا ہے جس میں اب تک 40 ملین سے زائد سیکھنے والے شامل ہو چکے ہیں۔جو کہ اپنی رفتارکے مطابق آن ڈیمانڈ ویڈیو لیکچرز، ہوم ورک اسائنمنٹس، اور کمیونٹی ڈسکشن فورمز کے ذریعے سیکھنے کے اس عمل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اپنے متعلقہ کورسز کی تکمیل کے بعد، Courseraسے سیکھنے والے 85% نے کام پر زیادہ پُر اعتماد ی اور 87% نے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی رپورٹ دی۔

کورسز تک رسائی حاصل کرنے لئے اس لنکlearn.psdf.org.pk پر کلک کریں۔ نشستیں محدود ہیں، اس لیے درخواست دہندگان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کیریئر کو

 

شروع کرنے، اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے اور آمدنی کے نئے راستے تلاش کرنے کے لیے جلد از جلد درخواست دیں۔

اندراج کے لیے

 learn.psdf.org.pk وزٹ کریں

Partnership with PSDF.

The United Nations Children’s Fund (UNICEF) and the Punjab Skills Development Fund (PSDF) signed a partnership agreement in December 2020, to initiate a research and development project in support of adolescent and youth education, skills development and job placement as part of the ‘Generation Unlimited’ partnership in Pakistan.

This agreement will help in researching, designing and pre-testing an accelerated and cost-effective ‘Non-Formal Education to Job Placement’ model to help improve the skills and employability of the most vulnerable and economically, socially disadvantaged adolescents and youth. It targets adolescents and young people who have never attended formal education or who dropped out of the formal education system without achieving primary school competencies, and who do not have access to education and economic opportunities.

Education skills income generation journey for different age brackets

Age Timeline