ٹریننگ سروس پرووائیڈرز

cost-sharing-page-header-image

کاسٹ شیئرنگ پارٹنرشپس.

TVET سیکٹر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس ڈی ایف نے معیشت کے تمام شعبوں میں بہت بڑی کمپنیوں کے ساتھ کاسٹ شیئرنگ پارٹنرشپس قائم کی ہیں۔ اس اقدام کے تحت انڈسٹری کو پی ایس ڈی ایف کے ساتھ ٹریننگ کی کاشٹ کو شیئر کرنے کا اختیار دیا گیا۔ یہ اقدام TVET سیکٹر کے لیے ایک بہت بڑی چھلانگ کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس سے پہلے ہمیشہ یہ شکایت کی جاتی رہی تھی کہ انڈسٹری سکلز کی تربیت فراہم کرنے پر کچھ خرچ نہیں کرتی ہے۔

ایک کاروباری ادارہ جب کم ازکم تین راؤنڈز تک تربیتی پروگراموں کا حصہ بنتا ہے تو وہ پی ایس ڈی ایف کے ساتھ کاسٹ شیئرنگ سکیم میں شراکت دار بننے کا اہل ہوجاتا ہے۔ کاسٹ شیئرنگ سکیم کے تحت پی ایس ڈی ایف مختلف شعبوں میں بڑی تعداد میں ملازمین رکھنے والے اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرتا ہے اور ا کے ساتھ کم ازکم 70 فیصد تصدیق شدہ ملازمت کی کمٹمنٹ کو طے کرتا ہے۔ یوں کاروباری اداروں کو ادائیگیاں حاصل کرنے کے لیے زیرتربیت افراد کو ملازمت دینے کا پابند بناتا ہے۔ان ٹارگیٹڈ اقدامات کے ذریعے پی ایس ڈی ایف نے سکلز ٹریننگ مارکیٹ کی سپلائی سائیڈ کو کارپوریٹائز کیا ہے یعنی ٹی ایس پیز اور آجرین۔ کاسٹ شیئرنگ میں پی ایس ڈی ایف ان دنوں 53 کمپنیوں کے ساتھ کام کررہا ہے جن میں ایلان، کے ایف سی، اورینٹ وغیرہ جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ اب تک 27،591 گریجویٹس کو کاسٹ شیئرنگ کے تحت تربیت فراہم کی جاچکی ہے اور ایک ارب روپے سے زیادہ کی سیونگز حاصل کی جاچکی ہیں۔

تربیت کے نتائج.

handshake-industry-icon
0
انڈسٹری پارٹنرز
capp-industry-page-icon
0

گریجویٹس کی کل تعداد

suitcase-updated-icon
% 0

حاصل شدہ روزگار

circle-tik-icon
% 0

کنٹریکٹ سے تکمیل کی شرح

millions-iconss
M PKR​ 0

انڈسٹری کا حصہ (2019-2018)

سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے انڈسٹری کے ساتھ شراکت داری.

شراکت دار کمپنیاں.

ہمارے ساتھ کام کیسے کیا جائے.

پی ایس ڈی ایف زیر تربیت افراد کی ٹریننگ، یونیفارم اور بیگز کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے اور اپنی تربیت مکمل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی خاطر ماہانہ وظائف دیتا ہے۔

کلیدی شرائط:

  1. ادارے کا اکریڈیٹیڈ ایجنسی یا اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔
  2. ہر وہ ٹریڈ جس کے لیے ادارہ بڈ کرتا ہے ان کا اکریڈیٹیڈ ایجنسی یا اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
  3. ادارے کا جسمانی طور پر موجود ہونا ضروری ہے جس کے پاس کلاس رومز، لیبارٹریاں، مختص انتظامیہ اور ٹیچنگ سٹاف ہوں۔
  4. گریجویٹس کے لیے 30 فیصد ملازمت کی کمٹمنٹ لازمی ہے۔

اگر آپ ایک آرگنائزیشن ہیں اور درج ذیل تقاضوں پر پورا اترتے ہیں تو آئیں اور پی ایس ڈی ایف کے ساتھ کام کریں:

*NTN/FTN، فنانشل ہیلتھ کا ثبوت، قانونی حیثیت کا ثبوت اور روزگار کی ضمانت