بین الااقوامی آجرین

international_employee_banner_graphic_img.png

پاکستان اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈز (پی ایس ڈی ایف)ایک منفرد تصور کے ساتھ قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں ہنرمندی کے خلاء کو پُرکرنا ہے اور اس کے ساتھ معاشی دائرہ کار میں ان ہنرمندنوجوانوں کواپنی جگہ بنانے کے سلسلہ میں مواقع بھی فراہم کرنا ہے ،اسی سلسلہ میں پی ایس ڈی ایف یہ کام بااحسن طریقہ سے سرانجام دے رہا ہے ۔بدقسمتی سے ، نوجوانوں کے لیے ،روز گار کے بہت سے ممکنہ مواقع ان کی نظروں سے اوجھل رہ جاتے ہیں ۔بہت سے پاکستانی ،جو گلف ممالک کی طرف جاتے ہیں ،ان کو بالاآخرکار ٹیکسی ڈرائیور جیسی روایتی نوعیت کی ملازمتیں کرنی پڑتی ہیں۔

پی ایس ڈی ایف ا س قابل ہوا ہے کہ یہ کسی ایسے خلاء کی نشاندہی کرسکے جہاں بہت سے روزگار کے مواقع ہوں،اور یہ مواقع اسی خطہ میں ہاسپیٹلٹی سیکٹر میں موجود ہیں،اسی مقصد کے لیے ، پی ایس ڈی ایف نےتین بین الااقوامی شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے ،تاکہ گلف ممالک کے خطے میں ،پنجاب کے ہنرمند نوجوانوں کے لیے روزگار کےمواقع پیدا کیے جاسکیں۔

پی ایس ڈی ایف کے ساتھ شراکت کے فوائد.

employers-page-first-section-icon-01.svg

تربیت پر ہونے والی لاگت کی بچت اور بھرتی کرنے کے سلسلہ میں ہونے والے اخراجات کی بچت50 فیصد تک ہے

employers-page-first-section-icon-02.svg

آجرین کی ضروریات کے مطابق تربیت یافتہ افرادی قوت (ورک فورس) تک ان کی رسائی

employers-page-first-section-icon-03.svg

کسی بھی تیسرے فریق سے ٹریننگز کے معیار(کوالٹی ) کی یقین دہانی کرانا ،پی ایس ڈی ایف کی ذمہ داری ہے ۔

employers-logo-3-1.png

پی ایس ڈی ایف گلف ممالک میں پنجاب کے نوجوانوں کو اپنے کیئرئیر میں مزید وسعت لانے کے سلسلہ میں ایک راستہ فراہم کرنے کے لیے روتانہ(Rotana) کے ساتھ بھی شراکت دار ہے ۔روتانہ کے لیے طالب علموں کو شارٹ لسٹ کرنے کے لیےپی ایس ڈی ایف نے، 2،000 سے زائد سی ویز کی چھان بین کی ہے اور پِھر 1000 سے زائدامیدواران کو اگلے مرحلہ (راونڈ) کے لیے منتخب کیا گیا ۔پی ایس ڈی ایف نےذاتی طورپر 800امیدواران کا جائزہ لیا ، جن میں سے روتانہ کی ٹیم نے دو(2) جائزہ مراکز(اسیسمنٹ سنٹرز) لاہور اور اسلام آباد میں 170 امیدواران کا جائزہ لیا ۔

پی ایس ڈی ایف نے تربیتی پروگرامز کرانے کے لیے "ہاشو فاونڈیشن " کی خدما ت مستعارلیں ،ہاشو فاونڈیشن نے دو تربیتی پروگرامز تیارکیے تھے۔

i) ہاؤس کیپنگ

یہ ایک 3ماہ کا ہاؤس کیپنگ تربیتی پروگرام تھا،پہلے دو ماہ کمرہ جماعت ٹریننگ اور عملی ٹریننگ کے لیے رکھے گئے تھےجبکہ تیسرا ماہ پی سی (PC) ہوٹل ،لاہور کی طرف سے منعقد کردہ آن ۔جاب ٹریننگ کے لیے تھا۔پروگرام کی کامیاب تکمیل پر ،تمام طالب علم اپنا روزگار محفوظ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ii) ویٹرز اورکمیس III

سٹی گلڈز سرٹیفیکیشن کے ساتھ دونوں ٹریڈز کا 6۔ماہ ایک تربیتی پروگرام تھا،جس میں5ماہ کمرہ جماعت اور عملی تربیت کے لیے تھے ۔ایک ماہ پی سی (PC) ہوٹل ،لاہور کی طرف سے منعقد کردہ آن ۔جاب ٹریننگ کے لیے تھا۔تمام کمیس اور ویٹرز مختلف روتانہ پراپرٹیز پرملازمت کی پیشکش حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

atlantis-employers-page-logo.png

ہاسپیٹلٹی سیکٹر میں(KFC) کے ایف سی ۔پاکستان کے ساتھ کامیابی کے حصول کی بنیادپر ،بہت سے ریستورانوں کے ایک مجموعہ امریکانہ گروپ(Americana Group )کے ساتھ شراکت دار ہونے پر فخر کرتا ہے جس کے بہت سارے ریسٹورانٹس پورے مشرق وسطی میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد ،متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور عمان میں روزگار تک رسائی کے ذریعے پنجاب کے مستحقین کو سہولت بہم پہنچانا ہے ۔ کُل 185 امیدواران نے "کریو ممبران " کی ملازمت کے لیے KFC-Pakistan کے تربیتی پروگرام میں اپنی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے ،جن میں سے 56 امیدواران پہلے ہی اوورسیز میں باروزگار تھے ،لیکن کورونا۔19کی وباء کے باعث مزید تقرریوں کو روک دیا گیا تھا۔تاہم ،اب پراسس دوبارہ شروع ہوگیا ہے اور 76 تربیت کار اپنے ویزوں کے انتظار میں ہیں اور ان کا مختلف جگہ تقررکیا جائے گا۔

پی ایس ڈی ایف کے نمایاں مقاصد میں سے ایک پرائیویٹ سیکٹر کو ترغیب دلا کر اسکلز کی ٹریننگ فراہم کرکے ایک ایکو سسٹم بنانا ہے تاکہ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگز کے اسپیس میں داخل ہو اجاسکے۔افرادی قوت میں ہرسال لاکھوں نوجوانوں کا اضافہ ہوتا ہے جن کو ہنر کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ باقاعدہ اور سیلف ایمپلائمنٹ کےمواقع کواختیار کرتے ہوئے اپنے لیے آمدنی کا ذریعہ تلاش کرسکیں۔

employers-logo-04.png

پی ایس ڈی ایف کے نمایاں مقاصد میں سے ایک پرائیویٹ سیکٹر کو ترغیب دلا کر اسکلز کی ٹریننگ فراہم کرکے ایک ایکو سسٹم بنانا ہے تاکہ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگز کے اسپیس میں داخل ہو اجاسکے۔افرادی قوت میں ہرسال لاکھوں نوجوانوں کا اضافہ ہوتا ہے جن کو ہنر کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ باقاعدہ اور سیلف ایمپلائمنٹ کےمواقع کواختیار کرتے ہوئے اپنے لیے آمدنی کا ذریعہ تلاش کرسکیں۔

Impact in Numbers.

topi.png
0

K

+

Total Trained
0 %
Men
0 %

Women

0 %

Agri / Livestock

setting-industry.svg
0 %
Services
0 %

Textile

0 %

Light Engineering

0 %

Construction