ویلڈر (SMAW/MAG/MIG/SAW) - PSDF

مینوفیکچرنگ اور لائٹ انجینئرنگ مکینیکل

ویلڈر (SMAW/MAG/MIG/SAW)

ویلڈرز( ایس ایم اے ڈبلیو، ایم اے جی ، ایم آئی جی اور ایس اے ڈبلیو)کی ویلڈنگ آپریشن میں خصوصی مہارت ہوتی ہے ،اس میں ایس ایم اے ڈبلیو، ایم اے جی ، ایم آئی جی اور ایس اے ڈبلیو ویلڈنگ کرنے کے بارے میں سیکھایا جاتا ہے ۔

جائزہ

ویلڈرز( ایس ایم اے ڈبلیو، ایم اے جی ، ایم آئی جی  اور ایس اے ڈبلیو) ویلڈنگ آپریشن میں خصوصی مہارت رکھتا ہے ،اس میں  ایس ایم اے ڈبلیو، ایم اے جی ، ایم آئی جی  اور ایس اے ڈبلیو ویلڈنگ  کرنے کے بارے میں سیکھایا جاتا ہے ۔ آپ کیا سیکھیں گے ؟ اس کورس میں ،آپ کو ویلڈنگ کے دوران استعمال ہونے والےدستی  اوزار(ٹولز) اور دیگر ایکوپمنٹ کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے مواد کی نشاندہی اور استعمال ،اور کٹائی کے اوزاراور آلات  کے متعلق  پڑھایا جائے گا،آپ کو یہ بھی سیکھایا جائے گا کہ ویلڈنگ کی بنیادی علامت کو کیسے سمجھنا  ہے ،پڑھنا ہے اورڈرائینگز میں کیسے اس کی  توضیح کرنی ہے اور کیسے بیول کی تیاری کرنی ہے اور کیل لگانے ہیں ،گیس ویلڈنگ اور سیفٹی کے متعلق پڑھایا جائے گا ،اور جی ٹی اے ڈبلیو (ٹی آئی جی )  ویلڈنگ ٹولز  کے استعمال اور سیفٹی کے متعلق بھی سیکھایا جائے گا ۔اس میں آپ  کویہ بھی سیکھایا جائے گا کہ ویلڈنگ میں جوڑ(جوائنٹ) ،کو کس طرح بیان کرنا ہے ،معائنہ کرنا ہے اور ویلڈ شدہ جوڑ کو کیسے ٹیسٹ کرنا ہے تاکہ ویلڈنگ کی کوالٹی کو یقینی بنایا جاسکے ،اورویلڈنگ کے نقائص اور ان کی نشاندہی  اور درستی کرنے اور ویلڈنگ پروسیجر کی تصریحات (ڈبلیو پی ایس)  کے بارے میں بھی سمجھا یا جائے گا۔   داخلے کی شرائط اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ تربیت کے فوائد اس کورس کی تکمیل کے بعد،آپ ناپنے اور رگڑنے  کے لیے عمومی دستی اوزار استعمال کرنے کے قابل ہو جاؤ گے  اور کاٹنے اور ویلڈ کرنے  کے ٹولز اور ان  کی مینٹی نینس  کے  بارے میں  سیکھ  جاؤ گے ،آپ  کو یہ بھی سیکھایا جائے گا کہ  کیسے پنسل  گرائنڈر ز اور کٹنگ ڈسکس کو استعمال کرتے ہوئے ایک کام والی چیز کو رگڑنا ہے تاکہ ایک پائپ کا ٹکڑا بن جائے ،اسی طرح ، دیئے گئے سائز میں کیسے ماپنا ،کاٹنا ہے تاکہ ایم ایس پائپ کی جگہ پر پورا آجائے ۔اس کورس میں یہ بھی پڑھایا جائے گا کہ پائپس کی  تمام پوزیشنز  میں عمومی ویلڈنگ پوانٹس کی  ایس اے ڈبلیو (SAW)کیسے سرانجام دینی ہے اور کیسے مختلف  دھاتوں اور الیکٹروڈز میں فرق کرنا ہے ۔

ممکنہ آجرین

اس کورس میں روزگار کے وسیع مواقع  ہیں :جیسا کہ
  1. اسٹیل مینوفیکچرنگ اور کنسٹرکشن انڈسٹریز
  2. فرٹی لائزر،کیمیکل اور شوگر انڈسٹریز
  3. صنعتی منصوبہ جات
  4. شپ یارڈ اور ریلویز
  5. پاکستان آرڈیننس فیکٹری ،واہ
  6. ہیوی میکنیکل کمپلیکس  اور ہیوی فورج اور فاؤنڈری ،ٹیکسلا
  7. ٹریکڑ  اور  زرعی آلات کی صنعت
  8. آٹوموبیل کی صنعت
  9. لوکل میٹل فیبریکشن شاپس
اس کے ساتھ ایس ایم اے ڈبلیو ،ایم ایے جی ،ایم آئی جی اور ایس اے ڈبلیو  ویلڈر میں خصوصی  ہنر مند کے طورپر اپنی ذاتی دوکان بھی کھولی جاسکتی ہے اور انڈسٹریز کو اپنی دوکان سے  خدمات پیش کی جاسکتی ہیں

تربیت کا نتیجہ

اپنے مقاصد کو حاصل کریں

:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے

  1. قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
  2. ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔

پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں

روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:

  1. یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
  2. اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
  3. یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
  4. تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
  5. صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں

صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں

دورانیہ

6 مہینے

تعلیمی معیار

Matric

نصاب کا ماخذ

NAVTTC

سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا نام

NAVTTC

زبان

انگریزی، اردو

کامیابی کی کہانی.

ہماری اگلی کامیابی کی کہانی بنیں.

آپ کی خوابیدہ ملازمت صرف ایک تربیتی کورس دور ہے۔ اپنے انتخاب کو دریافت کریں، ایک ایسا کورس تلاش کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو، اور اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کے مطابق کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی درخواست دیں۔
اپنی مطلوبہ تربیت تلاش کریں

داخلے کی اہلیت.

کسی خاص اہلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ابھی اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

1

رجسٹر

آپ کو ایک فارم کو پر کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم تربیت کاروں کو بھیج سکیں۔ وہ درخواست کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ اپنا تربیتی پروگرام شروع کرسکیں۔

2

تربیت میں شامل ہوں

یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی آف جاب لرننگ شروع کریں گے۔ آپ کے لیے ضروری ہوگا اپنی سکلز کے بارے میں بتائیں کہ آپ کس تربیت کار کے ساتھ سائن اپ ہونا چاہیں گے۔

3

اپنی دل پسند جاب حاصل کریں

اس گائیڈ کی ابتدا میں آپ کے لیے کچھ ٹپس ہیں۔ یہ آپ کو ایک اپرینٹس کے طور پر قبول کرنے، اپنا آجر بننے اور آپ کو جاب کی پیشکش کرنے کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

    Class Code Start Date Duration TSP Name District Address
    Scroll To Top