جائزہ
سیفٹی انسپکٹرز حفاظتی امورکے ماہر ہوتے ہیں ، سکف فولڈنگ اور حفاظتی نشانات کو تیار کرنا نیز خطرات کی شناخت ، رپورٹنگ اور تدارک کے لیے مشینری اور آلات کی جانچ پڑتال کرنا سیکھتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے؟
اس کورس میں آپ مختلف قسم کے خطرات کی نشاندہی کرنا سیکھتے ہوئے خطرات کے تدارک اورخاتمے کی صلاحیت حاصل کریں گے۔ آپ یہ بھی سیکھیں گے کہ HSE ٹریننگ کیسے کی جائے اور اس کی اہمیت کیا ہے ،رگنگ ایکوئپمنٹ کی وضاحت ، سیفٹی آڈٹ ، آگ بجھانے کے مختلف حصوں کو سمجھتے ہوئے ان کا استعمال ، اور فال پروٹیکشن ایکوئپمنٹ کے متعلق جانیں گے۔ یہ کورس آپ کو فرسٹ ایڈ ، سانس کے آلات اوران کا استعمال ، آگ بجھانے کی مشقوں کی اہمیت ، اور خطرات سے بچاو کے لیے سکافولڈنگ کے معائنہ کا طریقہ بھی سکھایا جائے گا۔ مجموعی طور پر ، کورس میں آپ کو سیفٹی انسپکٹر کے کام کی تفصیل اور ذمہ داریوں ، پی پی ای اور ان کے استعمال کے بارے میں سکھائے جانے کے علاوہ حادثے اورچوٹ کی تحقیقات کیسے کی جائیں بتایا جائے گا۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
کورس کو مکمل کرنے کے بعد ، آپ فائر ڈرلز ، سیفٹی آڈٹ ، ٹول باکس ٹاکس کے ساتھ ساتھ کام کے محفوظ طریقوں کی نگرانی ، معائنے ، ہاؤس کیپنگ ، اور بیسک فائر فائٹنگ کی صلاحیت حاصل کرسکیں گے۔ آپ سکافولڈنگ رجسٹریشن کی تیاری ، سیفٹی سائنزکی وضاحت و نشاندہی ، ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) ، اور سانس کے آلات کے بارے میں بھی سیکھیں گے ۔ کورس میں آپکودوران جاب رسک اسیسمنٹ رپورٹیں کی تیاری ، تعمیراتی مقامات پر سخت نظم و ضبط کے قیام ، حادثات کی رپورٹ اور تفتیش ، ایچ ایس ای ایمرجنسی رسپانس کے انعقاد اور خطرات کے جائزے کی صلاحیت بھی پیداکی جائے گی۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس کے کامیاب امیدوار درج ذیل ملازمتیں/ کام کے مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔
- پلانٹ کی تعمیر (پاور ہاؤسز ، فرٹیلائزر پلانٹس ، سیمنٹ پلانٹس اور آئل اینڈ گیس پلانٹس وغیرہ)
- سول کنسٹرکشن۔
- مخصوص فیلڈ جیسے دیکھ بھال / شٹ ڈاون سروسز۔
- کنٹریکٹر / سب کنٹریکٹر ۔
- میڈیم اورملٹی نیشنل آرگنائزیشن پراجیکٹ ۔
- سیفٹی انسپکٹر۔
- ملک اور بیرون ملک بالخصوص خلیجی ممالک۔
- انٹرپرینیورشپ
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں