جائزہ
بیوٹیشنز بالوں اور خوبصورتی میں اضافے کی انڈسٹری کی ماہر ہوتی ہیں۔ وہ میک اپ ، اسٹائل اور بیوٹی ٹریٹمنٹ میں پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے ؟
یہ کورس تربیت حاصل کرنے والے افراد کو ہیئر اینڈ بیوٹی انڈسٹری کے بارے میں جاننے میں مدد دے گا۔ اس کے نتیجے میں ہیئر اینڈ بیوٹی تھراپی کے شعبے کے بڑھتے ہوئے گاہکوں کو بہتر خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ تربیت حاصل کرنے والے افراد پیشہ ورانہ انداز میں جدید ترین تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے ہیئر اینڈ بیوٹی تھراپی کی خدمات جدید خطوط پر مہیا کر سکیں گی۔ یہ گریجویٹس کے لیے ملازمت کے ساتھ ساتھ کاروباری مواقع بھی پیدا کرے گا اور ملک کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ یہ تربیتی پروگرام صحت کے سنگین مضمرات کے کسی بھی امکان کو ختم کرنے کے لیے تربیت کے ساتھ ساتھ کام کی جگہ پر بھی کیے جانے والے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کو یقینی بناتا ہے۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
کورس کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والا فرد کام کی جگہ پر پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے طریقہ کار کو لاگو کر سکے گا ، بال ہٹانے (عورتیں/مرد) ، مساج تھراپی (خواتین/مرد) ، بنیادی فیشل (خواتین/مرد) انجام دے سکے گا۔ میک اپ (مرد/خواتین) مینیکیور اور پیڈیکیور کرنے کے قابل ہو گا ، مہندی لگانے ، بال کاٹنے(مرد) ، بالوں کی بنیادی سٹائلنگ (خواتین/مرد) انجام دینے ، بالوں کے بنیادی علاج (خواتین/مرد) کرنے کے قابل ہوگا۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس کی تکمیل کے بعد تربیت حاصل کرنے والے افراد سرکاری / نیم سرکاری / نجی اداروں میں ملازمت حاصل کرسکتے ہیں یا بطور فری لانسر خود کام کر سکتے ہیں۔ تجربہ حاصل کرکے اسی آجر کے پاس ترقی کر سکتے ہیں یا دوسرے آجروں کے پاس مزید بہتر پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔
- ہیئر سٹائلسٹ
- میک اپ آرٹسٹ
- جلد کا معالج۔
- سیلون منیجر
- سیلون ریسیپشنسٹ۔
- نیل آرٹسٹ
- بیوٹی کنسلٹنٹ۔
- فلور منیجر
- فری لانس ہیئر/بیوٹی/سکن آرٹسٹ۔
- تشخیص کار
- ٹرینر
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں