جائزہ
فیبرک کٹنگ پراسسزکے اجزاء کو تفصیل کے ساتھ فیبر ک کٹنگ ایکسپرٹس کو پڑھایا جاتا ہے جس میں فیبرک کٹنگ مشین اور ان کے فنکشنز،ریپئر اور مینٹی نینس شامل ہے۔
آپ کیا سیکھیں گے ؟
اس کورس میں آپ کو سیکھایا جائےگا کہ کپڑوں کی کٹائی کی مختلف اقسام کونسی ہیں اور پیداواری طریقے کیا ہیں اس کے ساتھ کپڑوں کی کٹائی کے لیے مشینیں اور آلات کو کیسے استعمال کرنا ہے ،گارمنٹس کی سائز کے لیے مختلف ٹیکنیکس کے متعلق سمجھ بوجھ ،کپڑے کی کوالٹی سے منسلک مسائل کی شناخت ،اور کٹائی کے عمل کے دوران ان کو ایڈجسٹ کرنے کے سلسلہ میں بھی آپ کو پڑھایا جائے گا اس کے ساتھ یہ بھی سیکھایا جائےگا کہ مطلوب کم سے کم وقت میں زیادہ کام کرکے کیسے پیداوار میں اضافہ کرنا ہے ۔
شرائط داخلہ
اس کے لیے داخلہ کوئی شرائط نہیں ہیں ،آپ اس کورس میں ابھی داخلہ لے سکتے ہو
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل کے بعد،آپ اس قابل ہوجاؤ گے کہ(کام کرنے سے پہلے اور بعدمیں) اوزار / مشینوں اور کام کرنے والی جگہ / اسٹیشن کوصاف کرسکو گے ،اور مختلف ٹیکنیکس اور آلات کو استعمال کرتے ہوئے مختلف اقسام کی کٹائی کرنے کے قابل بھی ہوجاؤ گے ،آپ اس میں یہ بھی سیکھ جاؤ گے کہ کپڑے کاباقاعدہ کیسے بندوبست اور قابو کرنا ہے ،پیٹرن کے لیے جگہ تیارکرسکوگے ،کوالٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق کٹائی کا استعمال،اور ضروریات کے مطابق اسٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کو کٹنگ کی فراہمی کیسے کرنی ہے ۔
ممکنہ آجرین
اس کورس کے درج ذیل میں روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں:
- کسی بھی گارمنٹ کی پیداوار سے متعلقہ ادارے کا فیبرک کٹنگ ڈیپارٹمنٹ
- پیٹرن ڈرافٹنگ اور سٹچنگ کے عمل میں مہارت
- انٹرپریونرشپ
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں