جائزہ
مشین کے ماہرین لیتھ مشین کے کاموں میں مہارت رکھتے ہیں جس کے تحت وہ بینچ کا کام، ڈرلنگ، لیتھ کا کام، رگڑائی کرنے کا کام، پیسنے کا کام اور سی این سی کی رگڑائی کا کام کرتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے؟
یہ نصاب تربیت حاصل کرنے والے افراد کو ہنرمند بنانے کے لیے تیار گیا ہے تاکہ وہ لیتھ ، ملنگ ، شیپر مشین پرکام اورمشین کے اوزاراستعمال کرسکیں جس کا مقصد نیم ہنرمند مزدور پیدا کرنے پر توجہ مرکوزکرنا ہے۔ یہ کورس آپ کو کوالٹی کنٹرول کے لیے پیمائش کی ہدایات / اوزار دونوں استعمال کرنے، رگڑائی کا کام کرنے، لیتھ اور شیپر مشین پرآزادانہ طور پر کام کرنے، ڈرلنگ مشین پر فرائض سرانجام دینے، بنیادی فٹنگ کا کام کرنے کے اہل بنائےگا، مشین کے اوزار کی روزانہ اور شیڈول سروس/ دیکھ بھال بھی سیکھیں گے۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی کامیاب تکمیل پر، تربیت حاصل کرنے والے فرد کو پیمائش/دستی اوزار کے درست/مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے قابل ہونا چاہیے، لیتھ مشین کو مندرجہ ذیل آپریشنز کے ذریعے چلائیں (ٹرننگ، ٹیپر ٹرننگ، اسٹیپ ٹرننگ، فیسنگ، انٹرڈرلنگ، ڈرلنگ، بورنگ، ریمنگ، کرلنگ اور تھریڈنگ) ملنگ مشین پرکام کو درج ذیل طریقوں کے ذریعے چلائیں (سپر گیئرز، ہیلیکل گیئرز، ڈرلز، زوایاتی ملنگ ،عالمی اورعمودی رگڑائی کرنے والی مشینوں پر سلاٹس کو کاٹنا) ، شیپر مشین پر کام کرنے کا طریقہ (گول، وی بلاک کاٹنا، سلاٹنگ اور اینگولر شیپنگ) اور ڈرل مشین چلائیں (مختلف قسم کی ڈرلنگ مشینوں پرڈرلنگ کے مقاصد کے لیے نمبر، حرف اور جزوی سائز کی ڈرلز کا انتخاب اور بلاک ٹیپنگ پر سرکلر سوراخ بنانا)
متوقع آجرین
اس کورس کے درج ذیل میں روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں:
- آٹو موبیل مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ انڈسٹری
- کیمیکل، سیمنٹ، شوگر، پاور، فرٹیلائزر پلانٹس
- فارماسوٹیکل انڈسٹری
- آئل ریفائنریز
- پیکجنگ، پیپر اینڈ بورڈ انڈسٹریز
- ٹیکسٹائل، پلاسٹک اینڈ مولڈنگ انڈسٹریز
- سرکاری شعبہ
- کاروبار
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں