جائزہ
ایچ وی اے سی کے ٹیکنیشنز چلر پلانٹس میں نقائص کی شناخت کرنے اور ان کی مرمت کرنے نیز بجلی کے آلات کی تنصیب میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے ؟
اس کورس میں آپ ہیٹ وینٹی لیشن ائرکنڈیشننگ اور ان کی جنریشن کے ذرائع کے بارے میں سیکھیں گے۔ آپ کرنٹ، وولٹ اور مدافعت، ان کے یونٹس اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلق جیسے اوہم لا اور اس کے سادہ اطلاق کے بارے میں بھی جانیں اور سمجھیں گے۔ اس کورس میں سیریز اور متبادل سرکٹس سے متعلق معلومات شامل ہوں گی۔ یہ کورس آپ کو یہ بھی سکھائے گا کہ کیسے لائن میں وولٹیج کی کمی بیشی اورگھریلو انسٹالیشن کے لیےمیٹریل کا تخمینہ لگانے کی وضاحت کریں گے۔ مزید یہ کہ آپ وولٹ میٹر، ایم میٹر، واٹ اور کلوواٹ میٹر جیسے پیمائشی آلات اوران کے استعمال کے بارے میں جانیں گے۔ آپ سنگل فیز اور تھری فیز لوڈ کے درمیان فرق کرنے، مشین میں استعمال ہونے والی سنگل فیز کو بیان کرنے اور نقائص کو دور کرنے کے بارے میں بھی سیکھیں گے۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل کے بعد آپ ایچ وی اے سی ٹیکنیشن کے طور پر ایچ وی اے سی یونٹس کی تنصیب اور ہٹانے، ایچ وی اے سی یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے، ایچ وی اے سی آلات کی حفاظتی دیکھ بھال کرنے، ریفریجریشن کے سائیکل کی مرمت کرنے اور پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت (OHAS) کو یقینی بنانے کے قابل ہوجائیں گے۔
متوقع آجرین
اس کورس کے درج ذیل میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں:
1۔ سرکاری اور نجی شعبے میں تعمیراتی صنعت
2۔ مینوفیکچرنگ انڈسٹری، اسمبلنگ پلانٹس اور انسٹالیشن سروسز
3۔ رہائشی/ادارہ جاتی/کمرشل عمارتوں کی سالانہ مرمت اور دیکھ بھال کے ٹھیکے دار
اس کے علاوہ اپنی دکان، مارکیٹنگ اور ایچ وی اے سی کی مرمت کی خدمات کی فراہمی
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں